
تحریر:پٹھان محمد مصطفی خان
ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول سیلو ضلع پربھنی
8857002235
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف
تکنیکی مسائل کی وجہ سے گیارہویں جماعت کے آن لائن داخلہ عمل میں تاخیر ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاستی تعلیمی محکمہ نے آج بتایا کہ 2025-26 تعلیمی سال کے لیے گیارہویں جماعت کے داخلوں کا نظر ثانی شدہ شیڈول 22 مئی، 2025 کو دوپہر 3 بجے جاری کیا جائے گا۔
19 مئی، 2025 کو طلباء اور والدین کے لیے آن لائن داخلہ سسٹم کی مشق کے لیے پورٹل شروع کیا گیا تھا۔ اس مشق کے دوران، ریاست کے والدین، طلباء، متعلقہ افسران، اسٹاف اور تعلیمی ماہرین کی طرف سے قیمتی تجاویز موصول ہوئیں۔ ان تجاویز کو آن لائن داخلہ سسٹم میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ تکنیکی تبدیلیاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پہلے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق، پہلے راؤنڈ کے لیے طلباء کا رجسٹریشن، ترجیحی انتخاب اور اعلیٰ ثانوی اسکولوں کی الاٹمنٹ کی تاریخیں 19 مئی، 2025 سے 13 جون، 2025 تک مقرر کی گئی تھیں۔ تاہم، 21 مئی، 2025 کو تکنیکی وجوہات کی بناء پر آن لائن داخلہ عمل کی ویب سائٹ پر طلباء کی رجسٹریشن اور ترجیحی انتخاب کا کام صحیح طریقے سے مکمل نہیں ہو سکا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ پورٹل پر درخواستیں جمع کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے، لیکن طلباء کو اپنی درخواستیں جمع کرانے اور ترجیحات درج کرنے کے لیے کافی وقت دیا جائے گا۔ داخلہ پورٹل کو مکمل اور بہترین شکل میں دستیاب کرایا جائے گا۔ چھوٹی سے چھوٹی غلطی کو بھی دور کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
داخلہ پورٹل کے شروع ہونے کا وقت آن لائن دکھایا جائے گا، اور طلباء کو ای میل اور موبائل پیغامات کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ غلطیوں کے ساتھ درخواستیں جمع کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے، پورٹل کو آسان اور غلطیوں سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
محکمہ تعلیم نے یہ بھی کہا ہے کہ طلباء کے لیے درخواست جمع کرنا آسان اور سہل بنانے کے لیے، اور مجموعی طور پر داخلہ کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے کافی وقت اور مناسب سہولیات، رہنمائی طلباء اور والدین کو فراہم کی جائیں گی تاکہ کوئی بھی الجھن میں نہ پڑے۔
محکمہ تعلیم نے تمام متعلقہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ اس معلومات کو وسیع پیمانے پر شائع کریں۔
ویب سائٹ-:-https://mahafyjcadmissions.in
ای میل آئی ڈی: support@mahafyjcadmissions.in
ہیلپ لائن نمبر 8530955564