कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج گولکنڈہ میں مسابقتی امتحانات پر سیمینار

حیدرآباد۔ 16 /فروری(پریس ریلیز)گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج گولکنڈہ کے کیرئیر گائیڈنس اینڈ پلیسمنٹ سل کے زیراہتمام طالبات کے لیے ایک خصوصی لکچرکا انعقاد کیا گیا۔ ”آئی اے ایس اور دیگر مسابقتی امتحانات کا سامنا کیسے کریں؟“ کے عنوان پر توسیعی لیکچر۔16 فروری بروز پیر 11بجے کالج کے احاطے میں منعقد ہوا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایم اے ملک، اسوسی ایٹ پروفیسر آف اکنامکس، گورنمنٹ ڈگری کالج چیوڑلہ تھے۔ انہوں نے طلباء کو مسابقتی امتحانات میں کامیابی کے لیے ضروری مہارت، تیاری اور منصوبہ بندی کے بارے میں ہدایات دیں۔ پروگرام میں کالج کی پرنسپل پروفیسر۔ٹی سری لکشمی، کالج کی وائس پرنسپل ڈاکٹر حمیرہ سعید، پلیسمنٹ سل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بالا سری نواس، این جے شری، ارون کمار نے شرکت کی۔اکیڈمک کوآرڈینیٹر سچیتا، آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر بی رجنی، دیگر فیکلٹی ممبران اور کالج کے طلباء نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے