किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گورنمنٹ آف مہاراشٹرایلیمنٹری گریڈ ڈرائنگ امتحان میں مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کے طلبہ کی نمایاں کامیابی

پربھنی:17 فروری (محمد سرور شریف نامہ نگار) بتاریخ 15 فروری دی میمن مرچنٹ اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والا مشہور و معروف تعلیمی ادارہ مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کچھی بازار پربھنی میں ہر سال کی طرح امسال بھی طلبہ کی ہمہ جہت ترقی و فنون لطیفہ میں دلچسپی کو فروغ دینے کی غرض سے 26 طلبہ و طالبات نےگورنمنٹ آف مہاراشٹر ایلیمنٹری گریڈ امتحان میں حصہ لیا تھا جس میں آٹھ طلبہ نے بی گریڈ میں اور 19 طلبہ نے سی گریڈ سے نمایاں کامیابی حاصل کر کے اسکول اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ۔ اس موقع پر سوسائٹی کے معتمد خمیسہ غلام محمد مٹھو مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول کے صدر مدرس خالد عبدالحفیظ کے ہاتھوں طلبہ کو اسناد سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی۔طلبہ کو امتحان کی تیاری کرانے ان کی ہر طرح رہنمائی کرنے ڈرائنگ انچارج اظہر انصاری، و شبانہ رحمان میڈم نے اپنی خدمات انجام دی ۔ طلبہ کی اس کامیابی پر صدر سوسائٹی افضل پاڈیلا ، تمام ذمہ داران دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن اور ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمیسہ محمد جنید و تمام ارکین و اساتذہ نے مبارکباد پیش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے