किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گورنر ہری بھاؤ باگڑے کے دورۂ ناندیڑ کے پیش نظر 14 جولائی کو متعدد سڑکیں بند، متبادل راستوں کا اعلان

مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت نوٹیفکیشن

ناندیڑ: 13؍جولائی (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں مؤرخہ 14 جولائی 2025 ء کو ہری بھاؤ باگڑے (گورنر ریاست راجستھان) کا دورہ متوقع ہے۔ اس موقع پر کسی قسم کی رکاوٹ نہ پیدا ہو، ٹریفک میں خلل نہ آئے اور گاڑیوں کی وجہ سے سڑک پر جام نہ لگے، اس مقصد کے تحت امن و امان قائم رکھنے کیلئے انچارج پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت حاصل اختیارات کے مطابق 14 جولائی 2025 ء کو صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک مندرجہ ذیل ٹریفک پابندیاں نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
بند راستے (جن پر آمدورفت مکمل طور پر بند رہے گی):
مہارانا پرتاپ چوک تا نائک چوک تا انا بھاؤ ساٹھے کے مجسمے تک
انا بھاؤ ساٹھے مجسمہ تا ہنگولی گیٹ اوور برج، یاتری نواس، چکھل واڑی چوک تک
قدیم مونڈھا تا مہاویر چوک تا وزیرآباد چوک تک
آئی ٹی آئی ٹی پوائنٹ، آئی ٹی ایم کالج، دال مل راستے سے انا بھاؤ ساٹھے مجسمہ تک
نیا پل، قدیم مونڈھا، دینا بینک چوک کے ذریعے وزیرآباد چوک تک
متبادل راستے (جن کا استعمال کیا جا سکتا ہے):
مہارانا پرتاپ چوک سے انا بھاؤ ساٹھے مجسمہ کی طرف آنے جانے کے لیے نندی گرام سوسائٹی، دت نگر کے راستے سے آمدورفت کی جا سکتی ہے۔
انا بھاؤ ساٹھے مجسمہ سے یاتری نواس کی طرف جانے کے لیے گوکل نگر، ہنگولی گیٹ انڈر برج کے ذریعے آگے آمدورفت کی جا سکتی ہے۔
قدیم مونڈھا سے وزیرآباد جانے کے لیے بھگت سنگھ چوک، کویتا ہوٹل، ہنگولی گیٹ انڈر برج، ریلوے اسٹیشن کے راستے آمدورفت ممکن ہے۔
آئی ٹی آئی ٹی پوائنٹ سے انا بھاؤ ساٹھے مجسمہ کی طرف جانے والی ٹریفک کو کُسُم تائی چوک، ایس ٹی اوور برج، ریلوے اسٹیشن، ہنگولی گیٹ انڈر برج کے راستے سے بھیجا جائے گا۔
نئے پل سے وزیرآباد کی طرف جانے والی ٹریفک کو سائی بابا کمان، روی نگر، قدیم کوٹھا، گوردھن گھاٹ پل کے راستے وزیرآباد چوک تک لایا لے جایا جا سکتا ہے۔
یہ ہدایات امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کی خاطر جاری کی گئی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے