किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گوداوری منار شوگر فیکٹری کو دوبارہ شروع کیا جائے

سرپنچ تروپتی پاٹل ڈاکورےنے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی

نائیگاؤں:29؍جولائی ( نامہ نگار) نائیگاؤں بازار ،شنکرنگر میں واقع گوداوری منار کوآپریٹو شوگر فیکٹری کے بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں بے روزگار افراد کو فاقہ کشی کا سامنا ہے۔ ایسے میں ان بےروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے یہ بند فیکٹری حکومت کو فوری طور پر دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔ اسی مطالبے کو لے کر ہپّرگا مال کے سرپنچ تروپتی پاٹل ڈاکورے نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے ملاقات کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہپرگا مال کے کسانوں کے لیے نہر کی منظوری دے کر زرعی پانی فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ 1980 ءمیں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شنکر نگر علاقہ کے بےروزگاروں کو روزگار دینے کی نیت سے گوداوری منار شوگر فیکٹری شروع کی تھی، جس سے کئی نوجوانوں کو روزگار ملا۔ مگر کئی برسوں سے یہ فیکٹری بند پڑی ہے، جس کی وجہ سے شنکر نگر کے عوام کو روزگار کی تلاش میں اِدھر اُدھر بھٹکنا پڑ رہا ہے اور کئی نوجوان ممبئی، پونے، حیدرآباد جیسے شہروں میں روزگار کی تلاش میں جا رہے ہیں۔ اس کے سبب ان کے خاندانوں میں موجود بزرگ والدین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لہٰذا ہپرگا مال کے سرپنچ تروپتی پاٹل ڈاکورے نے ڈپٹی وزیراعلیٰ اجیت دادا پوار سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا کہ یہ فیکٹری حکومت فوری طور پر دوبارہ شروع کرے تاکہ کسانوں اور بےروزگاروں کو روزگار میسر آئے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے