कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گنیش اُتسو اور وسرجن کے سلسلے میں ناندیڑ پولیس کا پیدل مارچ

ناندیڑ:3؍ستمبر (نمائندہ اعتبار) گنیش اُتسو کے دوران ضلع میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلع کے تمام پولیس اسٹیشن حدود میں امن کمیٹی کی میٹنگز لے کر عوام اور ہر گنیش منڈل سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ناندیڑ ضلع کے اہم مقامات پر سخت پولیس بندوبست کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ اس موقع پر ناندیڑ شہر اور دیہی علاقوں کے پولیس افسران، اہلکاروں کے ساتھ ساتھ باہر سے بھی بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔6؍ستمبر 2025 ءکو گنیش وسرجن پرامن طریقے سے مکمل ہو، اس مقصد کے تحت ایس پی ناندیڑ ابیناش کمار کی رہنمائی میں ناندیڑ شہر میں پیدل مارچ نکالا گیا۔ یہ مارچ پولیس اسٹیشن اتوارہ، اتوارہ بازار، صرافہ ،برقیچوک، قدیم مونڈھا، وزیرآباد، کلا مندر، شواجی نگر اور آئی ٹی آئی چوک کے راستوں سے گزرا۔اس پیدل مارچ میں ایس پی ناندیڑ ابیناش کمار، ایڈیشنل ایس پی سورج گُرو، ڈی وائی ایس پی ناندیڑ شہر پرمیشور وینجنے، ڈی وائی ایس پی اتوارہ پرشانت شندے، 8 پولیس انسپکٹر، 14 سب انسپکٹر؍اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 150 پولیس اہلکار، 100 ہوم گارڈز، 2 آر سی پی پلاٹون، 1 کیو آر ٹی پلاٹون، ایک وجر گاڑی اور دو تھار گاڑیاں شامل تھیں۔ اسی طرح ضلع کے دیگر پولیس اسٹیشن حدود میں بھی پیدل مارچ اور ایریا ڈومینیشن سرگرمیاں جاری ہیں۔ایس پی ناندیڑ ابیناش کمار نے ضلع کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گنیش اُتسو کو خوف سے پاک اور ڈی جے سے پاک ماحول میں خوشی اور امن کے ساتھ منائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے