कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گلِ آرزو – ایک خواب، ایک حقیقت

تحریر: خان افراء تسکین (اورنگ آباد )
9545857089

زندگی ایک مسافر کی مانند ہے، جو خوابوں کے قافلے کے ساتھ سفر کرتا ہے۔ ہر خواب ایک منزل کی طرح ہوتا ہے، جس تک پہنچنے کے لیے کئی امتحانوں، قربانیوں، اور جدوجہد کے دریا عبور کرنے پڑتے ہیں۔ مگر کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جو صرف خواہش نہیں، بلکہ کسی کی زندگی کا نصب العین بن جاتے ہیں۔ ایسے ہی خوابوں میں سے ایک ہے "گلِ آرزو”—وہ پھول جو ہر باغ میں نہیں کھلتا، وہ خواب جو ہر آنکھ میں نہیں پلتا، اور وہ حقیقت جو ہر دل میں نہیں دھڑکتی۔
گلِ آرزو محض ایک نام نہیں، بلکہ ان تمام امیدوں، قربانیوں، اور دعاؤں کی علامت ہے جو کسی کے بہتر مستقبل کے لیے کی جاتی ہیں۔ یہ کہانی ان لوگوں کی ہے جو اپنے خوابوں کے لیے صرف خواب نہیں دیکھتے، بلکہ انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ یہ کہانی ایک ایسی بیٹی کی ہو سکتی ہے جو اپنے والدین کے خوابوں کی تعبیر بننے کے لیے دن رات محنت کرتی ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے والد کی ہو سکتی ہے جو اپنی خوشیاں قربان کر کے اپنی اولاد کو کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔ یہ کہانی ایک ایسی ماں کی ہو سکتی ہے جو اپنی ہر دعا میں صرف اپنے بچوں کی کامیابی مانگتی ہے۔ گلِ آرزو وہ خواب ہے جو صرف آنکھوں میں نہیں بستے، بلکہ دل کی زمین میں جڑیں پکڑتے ہیں، اور جب ان کی آبیاری محبت، قربانی اور استقامت سے کی جائے، تو وہ حقیقت کا مہکتا ہوا باغ بن جاتے ہیں۔
گلِ آرزو کی حقیقت سمجھنے کے لیے ہمیں ان بے شمار لوگوں کی کہانیوں کی طرف دیکھنا ہوگا جو اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ وہ والد جو اپنی بیٹی کو ڈاکٹر یا انجینئر بنانے کے لیے اپنی ضرورتیں کم کر دیتا ہے۔ وہ ماں جو اپنی بیٹی کو پڑھانے کے لیے دوسروں کے گھروں میں کام کرتی ہے، مگر اپنی بیٹی کو ہر وقت ملکہ جیسا محسوس کرواتی ہے۔ وہ نوجوان جو ہزاروں مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہارتا اور آخرکار اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ تمام لوگ "گلِ آرزو” کے حقیقی معمار ہوتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو سکھ کا سورج نکلنے سے پہلے تاریکی میں امید کا چراغ جلاتے ہیں، جو اپنی خواہشوں کو دوسروں کے خوابوں کے لیے قربان کر دیتے ہیں، اور جو جانتے ہیں کہ اصل خوشی دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے میں ہے۔
گلِ آرزو صرف ایک خواب یا کہانی نہیں، بلکہ ہر عورت کی طاقت، ہمت اور کامیابی کی پہچان ہے۔ یہ ان بچیوں کی علامت ہے جو کسی کی بیٹی، بہن، بیوی یا ماں بن کر خود کو قربان نہیں کرتیں، بلکہ اپنی شناخت قائم رکھتی ہیں۔ یہ ان خواتین کا نشان ہے جو دنیا کے طعنے، مشکلات اور روایتی بیڑیوں کو توڑ کر آگے بڑھتی ہیں، جو اپنی تقدیر خود لکھتی ہیں، اور جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ اگر ارادے پختہ ہوں تو کوئی رکاوٹ منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔
گلِ آرزو وہ روشنی ہے جو کبھی بجھتی نہیں، وہ امید ہے جو کبھی ماند نہیں پڑتی، اور وہ حقیقت ہے جو کبھی کھو نہیں سکتی۔ ہر خواب جو سچائی، محنت اور قربانی کی بنیاد پر دیکھا جائے، ایک دن حقیقت میں ڈھل جاتا ہے۔ یہ وہ پھول ہے جو ہر باغ میں نہیں کھلتا، مگر جب کھلتا ہے تو پوری دنیا کو اپنی خوشبو سے مہکا دیتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے