कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گلاب شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کا اعتراف

تہنیتی تقریب سے سالار مسعود،ذاکر چبنور،عثمان باشاہ،محبوب اتنور اور واجد اختر صدیقی کا خطاب

گلبرگہ:15؍فروری (راست)واجد اختر صدیقی صدر کور کمیٹی گورنمنٹ مائناریٹی ایمپلائز اسوسی ایشن محکمہ اسکول ایجوکیشن گلبرگہ کی اطلاع کے بہ موجب اردو اساتذہ برادری کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ معروف علمی و تدریسی شخصیت گلاب شاہ کو گورنمنٹ ایمپلائیز اسوسی ایشن کا ضلعی آرگنائزنگ سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے ۔اس اہم ذمہ داری کے حصول پر ان کے اعزاز میں ایک پر وقار تہنیتی تقریب کل شب منعقد کی گئ۔اس تقریب میں سالار مسعود اردو ای سی او ڈی ڈی پی آئی افس گلبرگہ، ذاکر چبنور ریاستی آرگنائزنگ سیکرٹری بنگلور،محبوب اتنور ضلعی صدر لنگویسٹک مائناریٹی ٹیچرس اسوسی ایشن گلبرگہ، عثمان باشاہ ضلعی سیکریٹری کراٹا گلبرگہ نے بہ حیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر معزز مہمانان خصوصی نے گلاب شاہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ ان میں تنظیمی صلاحیتیں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔وہ ایک با صلاحیت، با کردار،اور با وقار شخصیت کے مالک ہیں۔ مقررین نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں نہ صرف گورنمنٹ ایمپلائیز کے مسائل کی یکسوئی ہوگی بلکہ اردو مدارس اور اردو اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے بھی وہ اپنا فعال کردار نبھایینگے ۔چونکہ وہ کراٹا تنظیم کے ریاستی نائب صدر بھی ہیں۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم کو صرف نام ونمود تک محدود نہ لیا جائے بلکہ اردو تعلیم کے فروغ، اردو مدارس میں طلبہ کی گرتی ہوئی تعداد ،اور اردومدارس کی ترقی اور بقا میں میں مثبت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں گلبرگہ میں ایک مضبوط متحدہ پلیت فارم کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔گلاب شاہ نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوے تمام شرکاء اور اسو سی ایشن کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔اور یقین دلایا کہ وہ ایمپلائیز کے حقوق اور انکے تحفظ اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی سعی کرینگے۔اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے پوری دیانت داری اور خلوص کے ساتھ کام کرینگے۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر نے بہ حسن و خوبی انجام دیے۔تقریب کے اختتام پر گلاب شاہ کی تہنیت کی گئی۔اس تہنیتی تقریب میں سید امجد حسین ہاشمی صدر کراٹا گلبرگہ نارتھ،محمد نصیر منیار،محمد جاوید اقبال صدیقی،محمد مشتاق،صاحب لعل اور محمد عیسی نے شرکت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے