कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گریجویٹس اور اساتذہ کے حلقوں سے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخابات وقتیہ ملتوی!

پربھنی:14؍مئی( نامہ نگار محمد سرور شریف) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پریس نوٹ نمبر ECI/PN/76/2024 مورخہ 08 مئی 2024 کے ذریعے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے 02 گریجویٹس اور 02 اساتذہ کے حلقوں سے دو سالہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ مذکورہ انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ 10 جون 2024 مقرر کی گئی تھی۔ مگر مہاراشٹر میں 2 مئی 2024 سے لے کر 15 جون 2024 تک اسکولوں کو گرمائی تعطیلات کا حکومت نےاعلان کیا ہے۔ جس کی تفصیلات اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد و دیگر تنظیمیوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا و ریاستی الیکشن کمیشن کو پیش کر کے مزکورہ الیکشن گرما ئی تعطیلات کے بعد منعقد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں مذکورہ تنظیموں کی نمائندگی پر غور کرتے ہوئے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے مذکورہ دو سالہ انتخابات کے پروگرام کو آئندہ نئی تاریخ کے اعلان تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں سکریٹری سمن کمار داس نے 14 مئی 2024 کو لیٹر جاری کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے