किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گرلز اسلامک آرگنائزیشن، ہنگولی کے زیر اہتمام سہ روزہ ویکیشن اسلامک کورس

تاریخ: 12 مئی تا 14 مئی 2025 منعقد کیا گیا

الحمدللہ، گرلز اسلامک آرگنائزیشن، ہنگولی کے زیرِ اہتمام سہ روزہ ویکیشن اسلامک کورس نہایت کامیابی، روحانیت اور علم و عمل کی فضا میں منعقد ہوا۔ اس بابرکت کورس کا مقصد طالبات کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی شخصی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا تھا۔
کورس کی جھلکیاں
درسِ قرآن و حدیث:
ہر دن کا آغاز کلامِ ربانی یعنی درسِ قرآن سے کیاجاتا، جس کے بعد درسِ حدیث پیش کیا جاتا۔ ان نشستوں میں طالبات کو قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی۔جس سے طالبات کو قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے کا پیغام ملا۔
سیرتِ صحابیات سیریز:
اسلام کی عظیم و برگزیدہ خواتین، حضرت خدیجہؓ، حضرت فاطمہؓ اور حضرت عائشہؓ کی سیرتِ مبارکہ کو مفصل انداز میں پیش کیا گیا۔ ان نفوسِ قدسیہ کی حیاتِ طیبہ سے عملی اسباق اخذ کیے گئے، تاکہ آج کی مسلمان بیٹی ان عظیم شخصیات کے نقشِ قدم پر چل سکے۔
اسلامی مجاہدین کی سوانح:
مسلمانوں کے نامور سپہ سالاروں جیسے حضرت عمر فاروقؓ، حضرت حمزہؓ، حضرت خالد بن ولیدؓ اور سلطان صلاح الدین ایوبیؒ کی فتوحات اور قربانیوں پر پرجوش اور بصیرت افروز گفتگو ہوئی، جس نے طالبات کے دلوں میں اسلامی غیرت اور حمیت کو بیدار کیا۔
Health hygiene and beauty:
(Dr . Syeda Aliya Samreen BAMS Working as Community Health Officer)
بزریعہ lady doctor اسلام کی جامع تعلیمات کے مطابق صحت، نظافت اور خوبصورتی پر مبنی نشست نے طالبات کو باطنی و ظاہری صفائی اور خوداعتمادی کے ساتھ جینے کا پیغام دیا۔اِس سیشن میں صحت اور ظاہری و باطنی حسن و جمال اور صحت مند زِندگی کے لئے مختلف ٹپس لڑکیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ۔
تربیتی ورکشاپس:
دورانِ کورس دو نہایت اہم اور مفید تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا، جن کا مقصد طالبات میں قیادت و خطابت جیسی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کی شخصیت کو اعتماد و فہم سے آراستہ کرنا تھا۔
۱. قیادت سازی (Leadership) ورکشاپ:پروفیسر ڈاکٹر قریشی عتیق احمد صدر شعبہ اردو بدناپور کالج بدناپور نے
اس ورکشاپ میں قیادت کے بنیادی اصول، ذمہ دارانہ رویّہ، اور فیصلہ سازی کی مہارتوں کو نہایت جامع انداز میں بیان کیا گیا۔ شرکاء کو اس بات کا احساس دلایا گیا کہ ایک مسلمان خاتون نہ صرف گھر کی نگران ہے بلکہ وہ معاشرے میں بھی مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔
اس سیشن میں طالبات کو ایک قائد کی صفات مثلاً امانت، بصیرت، انصاف، خلوصِ نیت اور مستقل مزاجی سے روشناس کرایا گیا۔ ورکشاپ کے دوران مختلف سماجی و دینی حالات پر مبنی فرضی صورتحال (Role Plays) کے ذریعے طالبات نے ٹیم ورک، مشورے اور فیصلہ سازی کے عمل کو عملی طور پر سمجھا۔
۲. اسپیکر ٹریننگ ورکشاپ جسے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید امیر مقامی جماعت اسلامی ہنگولی نے پیش کیا۔
یہ سیشن اُن طالبات کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوا جو دعوتِ دین، تعلیم و تربیت یا عوامی اجتماعات میں مؤثر اندازِ گفتگو کی خواہاں ہیں۔
اس ورکشاپ میں گفتگو کی بنیادی اقسام، سامعین سے رابطے کی حکمت عملی، اعتماد کے ساتھ مائیک سنبھالنے، اور موضوع کو ترتیب وار پیش کرنے کے اصول سکھائے گئے۔
ورکشاپ کے اہم نکات:
اعتماد کی تعمیر:
گفتگو سے پہلے ذہنی دباؤ کو کیسے کم کیا جائے، اور اسٹیج یا سامعین کا سامنا کرنے کا اعتماد کیسے حاصل کیا جائے۔
جسمانی حرکات و سکنات (Body Language):
بولتے وقت کھڑے ہونے کا سلیقہ، ہاتھوں کا استعمال، نگاہوں کا ارتکاز اور چہرے کے تاثر کو کس طرح ہم آہنگ رکھا جائے۔
آواز اور لہجہ:
آواز کا اتار چڑھاؤ، واضح تلفظ، درست رفتار، اور موزوں وقفے کیسے گفتگو کو پُراثر بناتے ہیں۔
ابتدائی اور اختتامی کلمات کی مشق:
کسی بھی تقریر یا گفتگو کی شروعات اور اختتام کس طرح جاذبِ نظر، جامع اور خوش اسلوبی سے کیا جائے۔
تاثیر اور سادگی:
یہ واضح کیا گیا کہ پیچیدہ الفاظ کے بجائے سادہ، صاف اور بامعنی زبان استعمال کرنا سامعین کے ساتھ بہتر تعلق قائم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
ان دونوں ورکشاپس نے طالبات کو نہ صرف اپنی اندرونی صلاحیتوں سے آگاہ کیا بلکہ انہیں معاشرے میں مؤثر، باوقار اور فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار بھی کیا۔
عملی تربیت:
میت کے غسل کا شرعی طریقہ سکھایا گیا، تاکہ طالبات دین کے اس اہم فریضے کی ادائیگی کے قابل بن سکیں۔
اسی کے ساتھ نماز کی مکمل تعلیم بمعہ ترجمہ کا اہتمام بھی کیا گیا تاکہ طالبات اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو شعوری اور مضبوط بنائیں۔
تخلیقی و تفریحی سرگرمیاں:
طالبات کی تخلیقی استعداد کو نکھارنے کے لیے مختلف مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں:
ڈرائنگ مقابلہ، جس کا موضوع تھا "حیا و پردہ”۔ طالبات نے نہایت عمدگی سے اسلامی تصورِ حیا کو فن پاروں میں ڈھالا۔
مہندی مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں بچیوں نے سلیقہ و حسنِ ذوق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیدہ زیب ڈیزائنز بنائے۔ اور مختلف کھیل ( games)
لیے گئے جسے شرکاء نے بہت انجوائے کیا ۔
وقف سیریز:
الحمدللہ، کورس کے دوران "وقف بل سیریز” کے عنوان سے ایک اہم اور شعور بیدار کرنے والا سیشن منعقد کیا گیا۔ اس نشست کا مقصد طالبات کو وقف (ترمیمی) ایکٹ سے واقف کروانا اور امت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا تھا۔طالبات کو یہ بھی سکھایا گیا کہ ہمیں نہ صرف خود باخبر رہنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی وقف کے نظام اور اس کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔
یہ سیریز ایک بیداری کا پیغام تھی، جس نے بچیوں کے دل میں امت کے اجتماعی اثاثوں کے تحفظ کا جذبہ پیدا کیا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس امانت کی حفاظت کرنے والا بنائے۔ آمین۔
*اختتامی خطاب پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید امیر مقامی نے
جس کا موضوع تھا:
’’تیری ذات سے ہے سلسلے سارے‘‘
یہ خطاب روحانی تاثیر سے بھرپور تھا۔یہ عنوان اس حقیقت کا اظہار ہے کہ اللہ کی ذات ہر شے کا مرکز ہے، اور اسی کی دی گئی ذمہ داریوں میں عورت کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ ایک باشعور، باکردار عورت نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ پورے معاشرے کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔
حضرت خدیجہؓ، حضرت فاطمہؓ، حضرت عائشہؓ کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت اگر دین سے جُڑ جائے، تو وہ نسلوں کی رہنما بن سکتی ہے۔ آج کے دور میں عورت کو علم، کردار اور شعور کے ساتھ اُمت کے بیدار دل کی صدا بننا ہے۔
اختتامی کلمات:
یہ سہ روزہ کورس علم، تربیت، روحانیت، تخلیق اور باہمی اخوت کا حسین امتزاج تھا۔ طالبات نے بہت ہی جوش و جذبے سے شرکت کی۔ کورس کے آخر میں ایک جامع کوئز بھی لیا گیاجِس میں اس سہ روزہ ویکیشن کورس کی معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ کوئز نے شرکاء کی توجہ کو بڑھانے اور ان کی علمی استعداد کو پرکھنے میں مدد دی۔
اسی طرح، "موت کا تذکرہ اور فکر آخرت” کے موضوع پر ایک عملی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ اس سیشن میں نہ صرف موت کی حقیقت کو سمجھایا گیا بلکہ اس کے بعد کی زندگی یعنی آخرت کی تیاری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے اس سیشن میں غور و فکر کے ذریعے اپنی زندگیوں میں اصلاح اور بہتری کے لیے عملی اقدامات اپنانے کا عزم ظاہر کیا۔ بلآخر دعا کے ساتھ اس بابرکت پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔
مجموعی طور پر یہ تین روزہ کورس دینی تعلیم، خود شناسی اور عملی تربیت کا ایک حسین امتزاج تھا، جس نے شرکاء کے دلوں میں ایمان اور عمل کی روشنی جگائی۔
اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور ہمیں دینِ اسلام پر استقامت نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

والسلام
صباء فردوس
(صدرِ جی آئی او ہنگولی)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے