कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کے ایس کے سینئر کالج بیڑ کے شعبہ اردو نے ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر کی یوم پیدائش کے موقع پر گیسٹ لیکچر کا انعقاد کیا

اردو زبان کو فروغ دینا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر محمد ناصر باغبان

بیڑ: 19؍فروری (راست) ١٧ فروری ٢٠٢٦ کو کے ایس کے سینئر کالج بیڑ کے شعبہ اردو نے ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر کی یوم پیدائش کے موقع پر گیسٹ لیکچر”اردو زبان وادب کی اہمیت” عنوان پر انعقاد کیا۔ کے ایس کے سینئر کالج بیڑ پرنسپل ڈاکٹر شیوانندشرساگر کے ہاتھوں مہمان لیکچرر ڈاکٹر محمد ناصر باغبان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد ناصر باغبان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو ملیہ سینئر کالج بیڑ نے کہا
ایک ہی پھول سے سب پھولوں کی خوشبو آئے
اور یہ جادو اسے آئے، جسے اردو آئے (جاوید صباء)
بھارت کی آزادی کی جنگ میں اردو زبان کا اہم رول رہا ہے”انقلاب زندہ باد” کا نعرہ اسی زبان نے دیا۔اردو صرف ایک مخصوص طبقے یا ادارے کی زبان نہیں بلکہ یہ پورے سماج ہم سب کی مشترکہ میراث ہے۔ اردو غیر ملکی نہیں بلکہ ہمارے ملک کا دکن مراٹھواڑہ اورنگ آباد علاقہ ہی جنم اور کرم بھومی ہےاور یہاں سے ہی پوری دنیا تک پہنچ گئی۔ اردو سے تعلیم حاصل کرنے سے سول سروس ایگزام بھی دے سکتے ہیں۔آج مختلف روزگار کے مواقع بھی موجود ہیں کثیر لسانی ہونے سے آپ کو ایک دوسرے کی ثقافتی سماجی مذہبی معاملات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔اردو زبان کو فروغ دینا ہماری قومی ذمہ داری ہے یہ کام صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے۔ اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر انیتا شندے، پی جی ڈائریکٹر ڈاکٹر انصار اللہ خان، شعبہ اردو ڈاکٹر سید عماد الدین اختر، دیگر فیکلٹی ممبران سنجے کالے ، ابھیجی آغو سر ، کیدار سر، کدم سر نظامت ڈاکٹر شیخ شکیل نے کی اور کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات موجود تھیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے