कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کیمبرج انگلش اسکول ناندیڑ کی طالبہ رُشدہ بنت محمد ضیاء الدین کی شاندار کامیابی

ایس آئی پی ابیکس مقابلہ میں لیول 2 چیمپئن بننے پر حوصلہ افزائی

ناندیڑ:25؍دسمبر (نامہ نگار) کیمبرج انگلش اسکول ناندیڑ میں زیر تعلیم جماعتِ چہارم کی باصلاحیت طالبہ رُشدہ بنت محمد ضیاء الدین کی ایس آئی پی ابیکس (SIP Abacus) کے سالانہ مقابلے میں شاندار کامیابی پر 23؍دسمبر کو ایک پُروقار حوصلہ افزائی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہاراشٹر راجیہ اُردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر جناب ایم اے غفار صاحب نے طالبہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے اس کی حوصلہ افزائی کی اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سنگھٹنا کے ضلع صدر شیخ رؤف یوسف، ماہرِ ریاضی جناب عبدالودود صدر مدرس نوبل اُردو ہائی اسکول کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔ قابلِ ذکر ہے کہ رُشدہ بنت محمد ضیاء الدین نے ایس آئی پی ابیکس کے سالانہ مقابلے میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیول 2 چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جو نہ صرف اسکول بلکہ ناندیڑ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ عظیم الشان مقابلہ شہر اورنگ آباد (چھترپتی سنبھاجی نگر) کے سمردھی لانس میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں مراٹھواڑہ اور خاندیش کے مختلف اضلاع سے 6 سے 12 سال کی عمر کے تقریباً 2500 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رُشدہ جیسی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر بچوں کو درست رہنمائی، اساتذہ کی محنت اور والدین کی حوصلہ افزائی میسر ہو تو وہ کم عمری میں بھی نمایاں کارنامے انجام دے سکتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ رُشدہ آئندہ بھی اسی عزم و حوصلے کے ساتھ کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کرتی رہے گی۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے