किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کیا گردوارہ بورڈ کی جائیداد لینڈ مافیاﺅں کے حوالے کرنے کے لیے سچکھنڈ گردوارہ بورڈ ایکٹ 1956ءمیں تبدیلی کی گئی؟

ونچت بہوجن آگھاڑی کا ریاستی حکومت سے سخت سوال


ناندیڑ:17فروری ( نمائندہ اعتبار) سچکھنڈ گردوارہ بورڈ ایکٹ 1956ءمیں ترمیم کے نام پر دو مرتبہ تبدیلی کرتے ہوئے سچکھنڈ گردوارہ کی زمین و جائیداد لینڈ مافیاﺅں کے حوالے کرنے کے لیے کیا سچکھنڈ گردوارہ بورڈ ایکٹ 1956ءمیں تبدیلی کی گئی؟ اس طرح کا سخت سوال ونچت بہوجن آگھاڑی نے میمورنڈم کے ذریعے کیا ہے۔ ریاست میں حکومت نے گردوارہ ایکٹ کی دفعہ 11 میں ترمیم کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ صدر کا تقرر کیا ہے۔ اگر ناندیڑ کا کوئی ہندو بھائی شرڈی اور تروپتی سنستھان کا صدر منتخب نہیں ہوتا ہے اور ناندیڑ کا کوئی مسلمان بھائی اجمیر کی درگاہ کمیٹی کا صدر منتخب نہیں ہوتا ہے تو ناندیڑ کے سچکھنڈ گردوارہ بورڈ کی چیئرمین شپ کسی باہر کے سکھ بھائی کو کیسے دی جا سکتی ہے؟جبکہ تخت سچکھنڈ ہجور صاحب ابچل نگرگردوارہ کے پجاری پنچ پیارے صاحب اور سکھ برادری نے کمالی کے اس انتخاب کی مخالفت کی ہے۔اس مخالفت کے باوجود حکومت نے ایک بار پھر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایکٹ 2024 ءمیں کل 17 ممبران میں سے صرف 3ممبران ، شرومنی پربندھک سمیتی امرتسر سے 2 ممبران اور 12 ممبران ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کیے جائیں گے۔ حکومت کے اس فیصلے سے سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور اس سے سکھ برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، اس لیے حکومت کے اس جابرانہ فیصلے کے خلاف ونچیت بہوجن اگھاڑی مذمت کررہی ہے اور ناندیڑ میں سکھ بھائیوں کی طرف سے بلائے گئے احتجاج کی حمایت کر رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے کی گئی ان ترامیم کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے بصورت دیگر ونچیت بہوجن آگھاڑی اس لڑائی کو پوری ریاست میں جمہوری طریقے سے لڑے گی۔ اس طرح کاانتباہ ونچیت بہوجن آگھاڑی کی جانب سے ضلع کلکٹر کے معروفت وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کو روانہ کیے گئے میمورنڈم میں دیا گیا۔ اس موقع پر ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد، ریاستی نائب صدر گووند دلوی، ضلع جنرل سکریٹری شام کامبلے، جنوب شہر صدر وٹھل گائیکواڑ، شمال شہر صدر ایوب خان پٹھان، شہر جنرل سکریٹری امرت نرنگلکر، شہر ترجمان عبید با حسین، کامگار آگھاڑی کے ضلع صدر کیشو کامبلے ، پربدھ بھارت کے سنیل سونسلے، کامگار آگھاڑی کے صاحب راو بھنڈارے و دیگر عہدیداران و کئی کارکنان موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے