कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کوکن کے فعال معلم کالسیکر زکریا کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکاڈمی ممبئی کی طرف سے مثالی معلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا

رائے گڈھ :8؍اکتوبر(سمیع مومن)سر زمینِ کوکن ضلع رائے گڈھ کی کثیر التعداد افراد، اہل علم و فن اور اعلی تعلیم یافتہ حضرات کی بستی میں ایس ایس ہائی اسکول (موربہ ) کےذہین و تحریک زبان و ادب پسند معاون معلم جناب زکریا کالسیکر کو ان کی طلبہ و طالبات یعنی آنے والی نسل نو کا رہنمایانہ جذبہ اور اس کے لیے عملی اقدامات اظہر المشمس ہیں ۔اسی کار و افکار سے متاثر ہوکر عہدیران و اراکین "مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہیتہ اکاڈمی ” کی طرف سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ ایسے بلا نام و نمود کی طلب و تمنا کے ایسے شفاف دل معلم کی کوششوں کی سراہنا ہونی چاہئے لہذا ریاستی سطح کا مثالی معلم ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔
یہ انہیں مسلسل چوتھی مرتبہ ریاستی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس طرح کی پزیرائی اور شاندار کامیابی پر ریاست بھر کے کئی معزز و نام ور شخصیات کی جانب سے جناب زکریا کالسیکر صاحب کو مبارکبادیاں دیں گئیں اور تحریری رقعات ترسیل کیے گئے ۔کالسیکر زکریا سر تعلیمی میدان میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں ابھی تک ان کی لکھی ہوئی دس کتابیں منظر عام پر آئی ہیں۔ کرونا جیسے مشکل حالات میں برقی زریعہ کے توسط یعنی آن لائن تعلیمی سلسلے کو بخوبی انہوں نے جاری رکھا۔ ڈیجیٹل اسکول اس نام سے ایک یوٹیوب چینل اور دو ایپ بھی تخلیق کئے ہیں۔ جس سے پانچ ملین سے زائد طلباء و طالبات استفادہ کر چکے ہیں۔ یہ تحریک یہ قوم و ملت کی ہم دردی ایک پاکیزہ جذبہ ہے ۔جس کے لیے کئی مسائل جیسے نام کی رکاوٹوں کے پرے رکھ کافی وقت درکار ہوتا ہے ۔مگر زکریا کالسیکر اس علمی، ادبی خدمت کو بخوبی نبھا رہے ہیں ۔یہ ان کی تعلیم سے رغبت علم سے محبت کی واضح دلیل بھی ہے ۔اللہ انہیں مزید استقامت، تقویت سے مالا مال کرے اور اسی طرح انعام و اکرام ملتے رہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے