कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کوڈگیرے اغوا معاملے کا 12 گھنٹوں میں پولیس نے کیا انکشاف

سات ملزمان اسلحے سمیت گرفتار، ایک جیپ ضبط

ناندیڑ: 14؍دسمبر ( نمائندہ اعتبار) شہر کے تاجر اور شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) گروپ کے عہدیدار کا جمعہ کی رات اغوا کر لیا گیا تھا۔ اس معاملے کا پولیس نے محض 12 گھنٹوں میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اغوا پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار اور فنانس کے تنازعے سے متعلق تھا۔ اس معاملے میں سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور جرم میں استعمال کیے گئے تین خنجروں سمیت ایک گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے، یہ معلومات ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے ایک پریس کانفرنس میں دی۔یہ واقعہ اتوارہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں 13 دسمبر کی رات تقریباً 9 بجے پیش آیا، جب گرو رام کشور کوڈگیرے ( عمر 43 سال، ساکن گوکل نگر،ناندیڑ) جو شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) گروپ کے شہر صدر ہیں، بافناٹی پوائنٹ کے علاقے میں گئے تھے۔ وہاں نامعلوم ملزمان نے ان کے منہ پر رومال ڈال کر خنجر کی دھمکی دی اور انہیں ایک ٹاٹا سفاری جیپ میں اغوا کر لیا۔ تاہم پولیس نے لوکل کرائم برانچ اور اتوارہ پولیس کی مدد سے اس معاملے کا محض 12 گھنٹوں میں انکشاف کر لیا۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے آج منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ سنگین نوعیت کا تھا۔ رات بھر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تفتیشی مہم چلا کر ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولس کو اطلاع ملی کہ ملزمان مارتلا علاقے میں موجود ہیں۔ تفتیش کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ شکایت کنندہ گرو کوڈگڑ ے اور بالاجی شیواجی جادھو کے درمیان پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت اور فنانس کے معاملات سے متعلق تنازعہ تھا، جس کی وجہ سے یہ اغوا کیا گیا۔اس معاملے میں 7 ملزمان شامل ہیں، جن میں دلیپ سنگھ ہری سنگھ پوار کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج ہیں، بالاجی شیواجی جادھو کے خلاف 3 سنگین جرائم، انل شیواجی بھگت کے خلاف 5 مقدمات، بالاجی کشن بھارت کے خلاف 3 مقدمات، اور سنیل گیانو با واگھمارے کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج ہے۔ملزمان کے قبضے سے جرم میں استعمال کی گئی ٹاٹا سفاری جیپ اور تین خنجروں سمیت کل 10 لاکھ 3 ہزار روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا ہے، یہ معلومات ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے فراہم کیں۔اس کارروائی میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو کی رہنمائی میں سب ڈویژ نل آفیسر سشیل کمار نائک، لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈیرائے ، اتوارہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر رنجیت بھوئیٹے، سب انسپکٹر رمیش گائیکواڑ، لوکل کرائم برانچ کے سب انسپکٹر آنند بچیوار، ملند سون کامبلے، پولیس عملدار گنگادھر کدم، پربھاکر ملدوڑے، روی بامنے، سنجیو جنکلواڑ، چندر کانت سوامی، وشوناتھ پوار، راہول لاٹھکر، موتی رام پوار، تاناجی ایلگے، تروپتی تیلنگ، بالاجی تیلنگ، راج کمار ڈونگرے، ڈرائیور ہیمنت بچکیوار، سدھارتھ سونسلے وغیرہ نے حصہ لیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے