कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کووِڈ ویکسین ایسٹرازینیکا خون جمنے کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے

لندن:4؍مئی: ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا (Astrazeneca) نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی تیار کی گئی کووِڈ ویکسین سے اندرون جسم خون جمنے کی سنگین بیماری پیدا ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور سویڈن کے اشتراک سے قائم کی گئی فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا نے پہلی بار برطانوی عدالت میں ایک کیس کے دوران اعتراف کیا کہ اس کی کووِڈ ویکسین جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مِل کر تیار کی گئی ہے، خون جمنے کی ایک نایاب بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔کمپنی کے خلاف برطانیہ کی ہائی کورٹ میں تقریبا 51مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ اس کووِڈ ویکسین کی وجہ سے متعدد اموات اور کیسز سامنے آچکے ہیں۔ایسٹرازینیکا ویکسین وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی کووِڈ ویکسینز میں شامل رہی ہے تاہم اب ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اس ویکسین کے فوائد سے زیادہ نقصانات ہیں جس سے عوام کو محتاط رہنا چاہیے۔ یہ تھرومبوسس تھرومبو سائٹو پینیا سنڈروم (ٹی ٹی ایس) کا سبب بن سکتا ہے۔متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر ایشور گیلاڈا نے کہا کہ تھرومبوٹک تھرومبوسائٹوپینک سنڈروم (ٹی ٹی ایس) ایک نایاب لیکن ویکسین کے انتہائی سنگین منفی اثرات میں سے ایک ہے جو ویکسین لگوائے جانے کے بعد مدافعتی ردعمل کے نتیجے میں پیش آتا ہے۔ یہ علامت 50,000یں سے کسی ایک کو ہوتی ہے یعنی (0.002فیصد) تاہم آبادی کا حجم اگر زیادہ ہو تو یہ تعداد بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے