कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کولہاپور مسلم مخالف فسادات کے سلسلے میں مسلم یوتھ فورم کی رکن پارلیمان وسنت چوہان سے نمائندگی

ناندیڑ:17؍جولائی ( نامہ نگار)مسلم یوتھ فورم کے ریاستی صدر محمد دانش کی قیادت میں ایک وفد نے آج ناندیڑ کے کانگریسی رکن پارلیمان وسنت راؤسے ملاقات کرتے ہوئے کولہاپور میں ہوئے مسلم مخالف فسادات کے سلسلے میں ایک میمورنڈم کے ذریعے توجہ مبذول کرواتے ہوئے اس معاملہ میں خصوصی تحقیقات کروانے اور انڈیا بلاک و مہاراشٹر کی مہاوِکاس آگھاڑی کو ایکشن لیتے ہوئے خاطیوں کو فوری طور پر گرفتار کرواکر اُن پر UAPA جیسا قانون لگوانے کا مطالبہ کیا۔ میمورنڈم میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں مسلم سماج نے مہاوِکاس آگھاڑی کے اُمیدوار کے طور پر آپ کو بڑی تعداد میں ووٹ دے کر الیکشن میں کامیاب کروانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ کولہاپور کے وشال گڑھ میں پیش آئے مسلم مخالف فسادات ، مسجدکی بے حرمتی، خواتین و بچوں پر ظلم و تشدد اور مقدس کتابوں کی بے ادبی کے علاوہ مسلمانوں کے گھروں اور عبادت گاہوں پر سنگ باری کی وجہہ سے تمام مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔ اس لیے آپ اس معاملہ میں انفرادی طور پر خصوصی توجہ دے کر حکومتی سطح پر خاطیوں کو کڑی سے کڑی سزا دلواکر مسلم سماج کو انصاف فراہم کریں۔ واضح رہے کہ کولہاپور ضلع کے وشال گڑھ میں پیش آئے مسلم مخالف فسادات نے ایک بار پھر شہادت بابری مسجد و گجرات فسادات کی یاد تازہ کردی ہے اور کولہاپور ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی وجہہ سے امن پسند عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔ اس لیے خاطیوںپر سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جانی ضروری ہے۔ مسلم یوتھ فورم کی جانب سے ناندیڑ کے کانگریسی رکن پارلیمانی وسنت چوہان کو میمورنڈم حوالے کرنے کے موقع پر ریاستی صدر محمد دانش، ریاستی جوائنٹ سیکریٹری شیخ عمیر، ناندیڑ ضلع صدر عبیدالرحمن، سماجی کارکن نوشاد ہاشمی،اظہر شیخ، عامر خان و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے