कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کنوٹ کے صحافی سید امجد علی حادثے میں جاں بحق

کنوٹ :5؍مارچ (اکرم چوہان) – کنوٹ کے ساکن سید امجد علی 5 مارچ 2025 ء کی صبح ناندیڑ-اردھاپور روڈ پر ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔ ان کی آخری رسومات بھوکر میں ادا کی گئیں ۔ اس افسوسناک خبر سے کنوٹ اور ان کے دوست و احباب میں غم کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق سید امجد علی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایک سرگرم کارکن تھے اور کچھ عرصے تک صحافت کے شعبے میں بھی کام کر چکے تھے۔ کئی سال پہلے وہ کنوٹ چھوڑ کر بھوکر منتقل ہو گئے تھے، جہاں ان کے سسرال تھا اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہیں مقیم تھے۔ بدھ کی صبح جب وہ اپنے کاروباری کام کے سلسلے میں بھوکر سے اردھاپور جا رہے تھے تو راستے میں ایک بڑے وہیکل نے انہیں ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔یہ خبر جیسے ہی کنوٹ پہنچی، ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کو شدید صدمہ پہنچا۔ پسماندگان میں والد، بھائی، بہنیں، بیوی اور بچے شامل ہیں۔ ان کی آخری رسومات بھوکر میں ہی ادا کی گئیں، جس میں کنوٹ تعلقہ سے ان کے رشتہ دار، دوست احباب، سماجی اور سیاسی حلقوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، اُنہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے