किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کنوٹ میں دو روزہ تبلیغی اجتماع کا انعقاد

کنوٹ:۲۱؍نومبر (اکرم چوہان) اللہ کے رستے کے لیے انسان کا کسی طرح کا عذر قابل قبول نہیں ہے،صحابیوں نے دین کی خاطر نبی ﷺ کی صحبت چھوڑی ،صحابیوں نے اسی دین کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑا ،بیوی بچے چھوڑے ،کئی صحابیوں کی قبریں اپنی پیدائش مقام سے الگ مقام پر ہیں ،اللہ کی دین کی محنت کی خاطر صحابہ نے پوری دنیا میں محنت کی ،اس لئے ان کی قبریں الگ الگ مقامات پر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مفتی عمران صاحب(جالنہ) نے کیا،وہ کنوٹ میں منعقد ہ تین تحصیل کے دو روزہ تبلیغی اجتماع میں خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر انہوں اللہ کے رستے پر چلنے والوں کی زندگی کس طرح با برکت ہوتی ہے یہ بھی بتایا ،بعد نمازِ مغرب رقت انگیز دعا کے بعد تین تحصیل کے دو روزہ تبلیغی اجتماع کا اختتام ہوا۔اس اجتماع میں ناندیڑ ضلع کی تینو ں تحصیل حمایت نگر- ما ہور – کنوٹ کے لوگوں کے علاوہ پڑوسی ریاست تلنگانہ،ودربھ کے لوگوں نے بھی شرکت کی ،اس اجتماع میں تقریباً دس سے بارہ ہزار لوگوں نے شرکت کی ،19- 20 نومبر کو ہوئے اس تبلیغی اجتماع میں کافی لوگوں نے خوب محنت کی ، وہیں ناندیڑ کے تبلیغی ذمّےداروں نے اس اجتماع میں اپنی خدمت انجام دیں،اس سے پہلے 2011ء میں کنوٹ شہر میں اسی طرح کا ضلعی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جو کافی کامیاب رہا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے