कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کنوٹ۔ بودھڑی راستہ پر ٹرک اور ٹووہیلر حادثہ میں دو افراد کی موت، ٹرک جل کر خاکستر

کنوٹ: 9؍جون ( نمائندہ اعتبار) کنوٹ۔ بودھڑی راستہ پر دھانورا گاؤں کے گھاٹ کے قریب ایک ٹرک اور ٹووہیلر کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ جبکہ حادثہ کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے ٹرک جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق 9 جون کی صبح 9 بجے کے قریب ٹرک نمبر MH26B-6198 یہ جل دھارا سے کنوٹ کی سمت جارہا تھا جبکہ بودھڑی سے ایک ٹووہیلر آرہی تھی۔ اس ٹووہیلر پر مادھو کارلیواڑ ( 42 سال) اور شیواجی تنلواڑ ( 55 سال) یہ دونوں جل دھارا کی سمت جارہے تھے۔ جنگل اور گھاٹ کے راستہ پر ٹرک اور ٹووہیلر کی ٹکر ہوگئی۔ اس حادثہ میں ٹووہیلر پر سوار ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، تاہم اُسے علاج کے لیے دواخانہ لے جاتے وقت راستہ میں وہ بھی دم توڑ دیا۔ اس حادثہ میں مرنے والے دونوں افراد پیندا موضع کے ساکن ہیں۔ ٹرک اور ٹووہیلر کے درمیان ہونے والے ٹکر اس قدر شدید تھی کہ ٹووہیلر ٹرک میں پھنس گئی اور کچھ ہی دیر کے بعد ٹرک کو آگ لگ گئی۔ جس میں ٹرک پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے