कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کم سن محمد آرش محمد سلیم ایم ایس نے دو روزے رکھ کر سب کو حیران کر دیا

ملکاپور: 16 / مارچ (محمد احسان سر) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کم سن بچوں میں بھی عبادات کا شوق دیکھنے کو مل رہا ہے. اسی سلسلے میں ملکاپور شہر کے سماجی خدمتگار محمد سلیم ( ایم ایس ) کے فرزند محمد آرش (عمر تقریباً ساڑھے چار سال ) نے دو روزے رکھ کر اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا.محمد آرش کی اس کم عمری میں عبادت کے جذبے کو اہلِ خانہ اور رشتہ داروں نے قابلِ ستائش قرار دیا. اس موقع پر گھر والوں اور قریبی افراد نے محمد آرش کو تحائف پیش کیے اور اس کے حق میں نیک دعائیں بھی کی ، بزرگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو بچپن ہی سے دینی تعلیمات اور عبادات کی طرف راغب کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ ان کے اندر دین سے محبت اور عبادت کا شوق پروان چڑھے۔ محمد آرش کے اس عمل کو محلہ و خاندان کے افراد نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے