कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کم سن روزہ دار کا ایمان افروز جذبہ . تذکرہ تحرین کا پہلا روزہ، پُروقار افطاری کا اہتمام

پربھنی: 3؍مارچ (ضلع نامہ نگار، اعتبار نیوز محمد سرور شریف)پربھنی شہر کے معروف تعلیمی ادارے فیض العلوم پرائمری اسکول کی جماعت دوم کی ہونہار طالبہ تذکرہ تحرین محمد عمر نہال نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر ایک حسین مثال قائم کی۔ کم عمری میں عبادت کا شوق دیکھ کر اساتذہ اور اہلِ خانہ نے مسرت کا اظہار کیا اور بچی کے جذبۂ ایمانی کو سراہا۔اس بابرکت موقع پر ایک پُروقار افطاری کا اہتمام کیا گیا، جس میں خاندان کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور ننھی روزہ دار کو دعاؤں سے نوازا۔ اسکول کے صدر مدرس محمد صفی اللہ خان سر اور معلمِ جماعت محمد اسرار خان سر نے خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچپن ہی سے دینی شعور اور عبادت کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے روحانی مواقع بچوں کی اخلاقی و دینی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے اندر نیکی کی محبت کو پروان چڑھاتے ہیں۔تقریب کا ماحول نہایت روح پرور اور خوشگوار رہا۔ اہلِ خانہ اور اساتذہ نے اجتماعی دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے التجا کی کہ وہ اس بچی کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آئندہ بھی اسے نیکی و تقویٰ کی راہ پر ثابت قدم رکھے۔یہ ایمان افروز منظر نہ صرف اہلِ خانہ کے لیے باعثِ فخر بنا بلکہ دیگر بچوں کے لیے بھی ترغیب اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے