कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کم سن روزہ دار محمد حسن کا پہلا روزہ، اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر

ناندیڑ، 19 فروری (نمائندہ): محمد مجاہد محمد سلیم گھوڑا گلی ناندیڑ کے فرزند معصوم بچے محمد حسن نے مورخہ 19 فروری یکم رمضان المبارک بروز جمعرات اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر شوقِ عبادت اور جذبۂ ایمانی کا دلکش مظاہرہ کیا۔ محمد حسن، محمد مجاہد کے فرزند اور محمد سلیم فیمس ٹیلر، ناندیڑ کے پوتے ہیں۔ کم عمری میں عبادت کا یہ ذوق دیکھ کر اہلِ خانہ میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی۔محمد حسن کے نانا جان محمد اسحاق صاحب، محمد غفور صاحب اور عبدالرحیم صاحب نے ننھے روزہ دار کی ہمت و استقامت کو سراہتے ہوئے اسے دعاؤں سے نوازا۔ اسی طرح چچا محمد جاوید اور محمد ماجد نے بھی محمد حسن کے حوصلے اور شوق کی بھرپور تعریف کی۔ محمد حسن کیوالدہ اور ہمشیرہ کے مطابق محمد حسن نے نہایت خوشی اور محبت کے ساتھ روزہ رکھا اور پورا دن صبر و سکون کے ساتھ گزارا۔ اس موقع پر نانی صاحبہ، آنٹی، مامی اور ماموں سمیت دیگر عزیز و اقارب محمد سرور شریف اور عبیداللہ شریف نے بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ننھے محمد حسن کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔معصوم محمد حسن کی جانب سے عبادت کا یہ خوبصورت آغاز دیگر بچوں کے لیے بھی ایک عمدہ مثال ہے۔ اہلِ خانہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا کی کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے اور نیکی و تقویٰ کی راہ پر قائم رکھے۔ادارہ اعتبار نیوز بھی اس ننھے روزہ دار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور اس کی دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے