कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کم سن روزہ دار شیخ حسنین کا پہلا روزہ ، گھر اور اسکول میں مسرت کی لہر

پربھنی،24 فروری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز: محمد سرور شریف):مویدالمسلمین پرائمری اسکول کی جماعت سوم (الف) کے معصوم و ہونہار کم سن طالب علم شیخ حسنین نے مورخہ 22 فروری 4 رمضان المبارک بروز اتوار اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر شوقِ عبادت اور جذبۂ ایمانی کی دلکش مثال قائم کی۔ کم عمری میں عبادت کا ایسا ذوق دیکھ کر اہلِ خانہ اور اساتذہ کے دل خوشی و فخر سے بھر گئے۔شیخ حسنین حافظ مظہر صاحب کے فرزند ہیں۔ افراد خانہ کے مطابق ننھنے روزہ دار حسنین نے نہایت مسرت اور اطمینان کے ساتھ پورا دن صبر و سکون میں گزارا، جس پر گھر والوں نے اسے دعاؤں اور محبتوں سے نوازا۔ دادا ،دادی نانا جان ، نانی صاحبہ، آنٹی، مامی، ماموں اور تایا ، چچا اور دیگر عزیز و اقارب نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔اس موقع پر معلمِ جماعت محمد سرور شریف نے شیخ حسنین کے حوصلے، استقامت اور شوقِ عبادت کی بھرپور ستائش کی اور دیگر طلباء کو بھی نیکی و عبادت کی طرف رغبت دلائی۔ جماعت میں بھی اس خوشی کے موقع پر مسرت کی فضا قائم رہی۔ معصوم شیخ حسنین کی جانب سے عبادت کا یہ خوبصورت آغاز یقیناً دیگر بچوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔ اہلِ خانہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے اور نیکی و تقویٰ کی راہ پر ثابت قدم رکھے۔ادارہ اعتبار نیوز اس ننھے روزہ دار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور اس کی روشن و کامیاب زندگی کے لیے دعا گو ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے