कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کم سن بچی نشرح فاطمہ کا عزم، رمضان کے تمام روزے مکمل

ملکاپور: 24/ مارچ (محمد احسان سر) ماہِ مقدس رمضان المبارک میں روزہ رکھنا ایک اہم عبادت اور صبر و استقامت کا امتحان ہوتا ہے، خصوصاً کم عمری میں اس کی پابندی ایک قابلِ قدر عمل مانا جاتا ہے. ایسے میں مہاراشٹر ضلع بلڈھانہ کے شہر ملکاپور کی 11 سالہ بچی نشرح فاطمہ بنت سعید احمد خان نے غیر معمولی حوصلے اور شوقِ عبادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے ماہِ رمضان کے تمام روزے مکمل کر کے ایک عمدہ مثال قائم کی. نشرح فاطمہ نے اپنی کم سنی کے باوجود مستقل مزاجی و مضبوطی کے ساتھ روزے رکھ کر نہ صرف اپنے عزم کا ثبوت دیا بلکہ دیگر بچوں کے لیے بھی ایک مثالی کردار پیش کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا. اس موقع پر خاندان کے بزرگوں میں دادا جان صوبیدار خان، برکت خان، شوکت خان، نانا جان لیاقت خان، پھوپھا جان عظمت اللہ خان، خالو محمد جنید، ماموں ڈاکٹر ریاض خان، ایاز خان، اعجاز خان، فاروق اسلم خان اور ڈاکٹر اقبال خان نے بچی کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. والدین کے مطابق نشرح فاطمہ شروع ہی سے عبادات میں دلچسپی رکھتی ہیں اور رمضان المبارک میں ان کا جذبہ مزید نکھر کر سامنے آیا ہے. اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات نئی نسل میں دینی شعور اور نیکی کی طرف رغبت کو فروغ دیتے ہیں. تمام نے مبارکباد پیش کرنے کے بعد آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نشرح فاطمہ کو دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے اور انہیں اپنی رحمتوں کے ساںٔے میں رکھے۔ آمین.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے