कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کم سنی میں عبادت کا جذبہ ، فیض العلوم کی ننھی طالبات کا پہلا روزہ، باوقار تقریبِ افطار منعقد

پربھنی:3؍مارچ(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)فیض العلوم پرائمری اسکول کی جماعت دوم کی ہونہار طالبات انایہ شیخ عارف اور مدیحہ شیخ عارف نے کم سنی میں پہلا روزہ رکھ کر سعادت حاصل کی اور اپنے والدین و اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس بابرکت موقع پر معصوم روزہ داروں کی حوصلہ افزائی کے لیے افطار و طعام کا باوقار اہتمام کیا گیا، جس میں دینی و تعلیمی شخصیات اور معززینِ محلہ نے شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی۔تقریب میں اسکول کے صدر مدرس محمد صفی اللہ خان سر اور فاطمہ پرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد سیف اللہ خان سر نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ننھی طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں عبادت کا شوق بہترین دینی تربیت اور عمدہ اخلاقی پرورش کی روشن علامت ہے۔اس موقع پر سماجی خدمتگار عبدالرحمن خان، معلم عبدالستار (اسد) سر، اشفاق صاحب اور محمد اسرار خان بھی موجود تھے۔ تمام معزز مہمانوں نے بچیوں کو دعاؤں سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں خاندان کے افراد اور محلہ کی معزز شخصیات خصوصاً اقبال سر نے بھی شرکت کر کے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ محفل کا ماحول روحانی کیفیت سے لبریز رہا، جہاں دعا، خیرسگالی اور دینی جذبے کی خوشبو نمایاں تھی۔ یہ تقریب نہ صرف ننھی طالبات کی ہمت افزائی کا سبب بنی بلکہ دیگر بچوں کے لیے بھی نیکی، عبادت اور اچھے اعمال کی ترغیب کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے