कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کمیونٹی ایمپاورمینٹ کے تحت ملیاں بستی پروجیکٹ کی اہم گروپ میٹنگ کا انعقاد

ناندیڑ:4؍جنوری ( پریس ریلیز)کمیونٹی ایمپاورمینٹ کے تحت ملیاں بستی پروجیکٹ کی ایک اہم گروپ میٹنگ کا انعقاد مومن پورہ، ملیاں، ناندیڑ میں کیا گیا، جس میں بستی کے اہم اور ذی اثر افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد بستی کی کمیونٹی کو مضبوط بنانا اور ترقی کی راہوں کو کھولنا تھا، جو کہ علاقے کی خوشحالی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔میٹنگ کا آغاز برادر اظہر خان کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جنہوں نے پروجیکٹ کی اہمیت اور کمیونٹی کی بھرپور حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے بعد برادر ایس ایم صمیم نے جماعت اسلامی ہند کا مختصر تعارف پیش کیا اور جماعت کے نصب العین اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ برادر سید معزالرحمن نے پروجیکٹ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس کی کامیاب تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کی وضاحت کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد بستی کی ترقی کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا ہے جس سے علاقے میں رہنے والے افراد کو فائدہ ہو گا۔بعد ازاں، جناب ابرار دیشمکھ صاحب، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ نے ملت کی تعلیم، ترقی، صحت و روزگار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ پروجیکٹ بستی کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا موقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔میٹنگ کا اختتام عبداللہ قمر صاحب کے ذریعے اجتماعی دعا پر ہوا، جس میں تمام شرکاء نے پروجیکٹ کی کامیابی اور علاقے کی ترقی کے لیے دعا کی۔ میٹنگ میں جناب عابد صاحب سیکریٹری مقامی اور جناب علیم الدین تنویر صاحب کی خصوصی شرکت رہی۔اس میٹنگ میں 40 سے زائد افراد نے شرکت کی یہ میٹنگ بستی کے افراد کے لیے ایک اہم موقع تھی جس میں کمیونٹی کے اندر تعاون اور یکجہتی کو فروغ ملا۔ اس پروجیکٹ کی کامیابی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔اس طرح کا پریس نوٹ شعبہ میڈیا جماعت اسلامی ہند ناندیڑنے جاری کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے