कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کمسن روزہ دار آیزا خان کا پہلا روزہ، اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر

پربھنی: 19 مارچ (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز، محمد سرور شریف)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شدید گرمی اور دھوپ کی شدت کے باوجود ننھے بچوں میں بھی روزہ رکھنے کا شوق اور اللہ کے حکم کی بجاآوری کا جذبہ قابلِ دید ہے۔ یہ منظر ایمان، صبر اور احتساب کی ایک روشن مثال پیش کرتا ہے۔اسی سلسلے میں پربھنی شہر کے دھار روڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے فیروز خان سر (ضلع پریشد تھانے) کی صاحبزادی، آیزا خان (عمر تقریباً 8 سال) نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر نہ صرف اپنے اہلِ خانہ بلکہ عزیز و اقارب کو خوشی اور فخر کا موقع فراہم کیا۔کم عمری میں عبادت کے اس جذبے کو گھر والوں اور رشتہ داروں نے بے حد سراہا اور آیزا خان کے لیے نیک دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اہلِ خانہ اور قریبی افراد نے خوشی کے اظہار کے طور پر آیزا خان کو تحائف بھی پیش کیے۔بزرگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو بچپن ہی سے دینی تعلیمات اور عبادات کی طرف راغب کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ ان کے دلوں میں دین کی محبت اور عبادت کا شوق پروان چڑھے۔آیزا خان کے اس قابلِ فخر اقدام پر اُن کے دادا نظام خان، نانا محمد شفیع الدین انعامدار، رحیم خان، فہیم خان سر، کریم خان، سمیع خان، اسعد، حاشر خان، ریان خان سمیت محلہ اور خاندان کے تمام افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے