कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کل ہندمرکزی مجلس چشتیہ کی جانب سے وقف جائیدادوں میں اندراج کے لئے باغ عامہ میں تربیتی پروگرام،مولانا مظفر علی صوفی کا بیان

حیدرآباد:11؍نومبر(راست)کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کے زیراہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد حکومت ہند کی جانب سے تمام وقف جائیدادوں کا امیدپورٹل میں اندراج قرار دیا گیا ہے، رجسٹریشن کے آخری تاریخ 5دسمبر 2025ء ہے۔ اس ضمن میں کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کی جانب سے 15نومبر بروز ہفتہ 3 تا5 بجے دن مولانا آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ متصل شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی حیدرآباد میں ایک تربیتی ورک شاپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کی صدارت حضرت مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی صاحب سجادہ نشین و صدرنشین مجلس چشتیہ کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا علی اکبر نظام الدین معزز رکن وقف بورڈ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بورڈ کے ماہر تجربہ کار اسٹاف پورٹل میں اندراج کے طریقے کار پر تفصیلی پرزنٹیشن پیش کریں گے اور ماہر قانون دان پورٹل سے متعلق قانونی معلومات اور اہمیت و افادیت کے بارے میں تفصیلی جوابات دیں گے۔ مولانا ذاکر علی دانش ابوالعلائی سکریٹری مجلس چشتیہ وسینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ تلنگانہ نے تمام ملی تنظیموں جماعتوں کے ذمہ داران، مساجد کمیٹی، درگاہوں، عاشور خانے، مدرسے، خانقاہوں، قبرستان، عیدگاہ اور وقف جائیداد کے ذمہ داران اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ تربیتی پروگرام میں پابندیئ وقت کے ساتھ شرکت کی خواہش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے