कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کرناٹک کے 10ویں جماعت کے بورڈ کے نتائج میں لڑکیوں کی سبقت

بنگلورو: 9 مئی۔کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ بورڈ نے جمعرات کو دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ ان نتائج میں لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے بہتر مظاہرہ کیا۔ جبکہ دیہی علاقوں کے طلبہ آگے رہے۔ اس سال ریاست میں مجموعی طور پر 73.40 فیصد طلباء نے امتحان پاس کیا۔ امتحان میں شامل ہونے والے 8.69 لاکھ طلباء میں سے 6.31 لاکھ طلباء پاس ہوئے۔ لڑکیوں نے امتحان میں 81.11 فیصد کامیابی حاصل کرکے لڑکوں پر سبقت حاصل کی۔ لڑکوں کا پاس ہونے کا تناسب 65.90 رہا۔ دیہی علاقوں میں کل 74.17 فیصد طلباء پاس ہوئے جبکہ شہری علاقوں کے 72.83 فیصد طلباء بورڈ کے امتحانات میں کامیاب ہوئے۔ اڈپی ضلع 90 فیصد رزلٹ کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد جنوبی کنڑ (92.12 فیصد) اور شیوموگا (88.67 فیصد) اضلاع ہیں۔ یادگیر ضلع سب سے آخر میں رہا، جہاں صرف 50.59 فیصد طلبہ ہی بورڈ کے امتحانات میں کامیاب ہوئے۔ شمالی کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع کے مدھول قصبے کے سرکاری مرارجی دیسائی رہائشی اسکول میں زیر تعلیم انکیتا باسپا کونورو نے کل 625 میں سے 625 نمبر حاصل کرکے ٹاپر بنی۔ سات طلباء نے 624 نمبر حاصل کیے، 14 نے 623 نمبر حاصل کیے۔ جبکہ 21 طلباء نے 622، 44 نے 621 نمبر اور 44 طلباء نے 625 میں سے 620 نمبر حاصل کئے۔ بنگلورو جنوبی ضلع کا نتیجہ 79 فیصد رہا اور یہ ریاست میں 12 ویں نمبر پر رہا۔ بنگلورو شمالی ضلع نے 77.09 فیصد نتیجہ حاصل کیا اور ریاست میں 14 ویں نمبر پر رہا۔ بنگلورو رورل نے 83.67 فیصد نتیجہ حاصل کیا اور ریاست میں 9 ویں نمبر پر رہا۔ ریاست کے کل 78 اسکولوں کے نتائج صفر رہے اور ریاست میں مجموعی طور پر پاس ہونے کی شرح میں 10.49 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ 2023-24 میں 83.89 فیصد طلبہ پاس ہوئے تھے اور اس بار طلبہ کا پاس ہونے کا تناسب 73.40 فیصد رہا۔ درج فہرست ذات برادری کے طلباء میں سے 70.79 فیصد نے امتحان پاس کیا اور درج فہرست قبائل کے طلباء میں سے 69.22 فیصد نے امتحان پاس کیا۔ نتائج کا اعلان اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ کے پرنسپل سکریٹری رتیش کمار سنگھ، کے ایس ای اے بی کے صدر این۔ منجوشری اور ڈائریکٹر ایچ این۔ گوپال کرشن نے کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے