कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کرسٹیانو رونالڈو کا مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ہوئے کلپ وائرل

ریاض:25؍اگست:پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ٹیم کی جیت کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ہوئے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں رونالڈو کو پنالٹی شوٹ آٹ کے دوران دعا کرتے ہوئے جا سکتا ہے، یہ میچ سعودی کلب النصر اور الاہلی کے درمیان کھیلا گیا۔ویڈیو میں فٹبالر کو پنالٹی کِک سے قبل اپنی کامیابی کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا کرتے دیکھا گیا جس کے بعد مداحوں نے ان کی عاجزی اور احترام کو سراہا۔تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئیں اور ہزاروں صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو ناصرف ایک عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ رونالڈو جو النصر کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں، پہلے ہی مشرقِ وسطی میں اپنی فٹبال پرفارمنس اور سادگی کے باعث بے حد مقبول ہیں، اس واقعے نے ان کی مقبولیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران بھی کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی قومی ٹیم کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے