कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کثیر لسانی ادبی اجلاس دلوں کو جوڑنے کا موثر ترین ذریعہ : بی ۔ایچ۔ مگدوم

پونے:17؍فروری (اقبال باغبان) : ہمیں فخر ہے کہ ریاست مہاراشٹر اب کثیر لسانی کی وجہ سے اپنی الگ شناخت بنا رہی ہے۔اجلاس میں کثیر لسانی ادیب اور دانشور کی موجودگی دلوں کو جوڑنے اور قومی اتحاد کو مضبوط کرنے کا اہم کام کر رہی ہے۔اسپدن بہو بھاشک ساہتیہ منڈل پونےکی جانب سے کثیر لسانی ساہتیہ سمیلن میں کتاب کی اشاعت، ایوارڈ پیش کرنے، شاعری کانفرنس اور انعامات کی تقسیم جیسے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔ کونڈو ہ کے ویلکم ہال میں بزرگ شاعر بی۔ ایچ۔ مگدوم کی صدارت میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ہوا۔ وہ اس موقع پر خطاب کر رہے تھے۔سپندن پریشد کے بانی انتخاب فراش نے تمام مہمانان کا استقبال کیا۔ مراٹھی شاعرہ انیسہ سکندر شیخ نے اجلاس کے مقاصد پیش کیے۔ مہمان خصوصی محمودہ شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس کے بعد پروگرام کا افتتاح پرنسپل اِقبال تمبولی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس موقع پرا سٹیج پر سینئر طنز نگار ،کارٹونسٹ خلیل خان، انیس کٹی، ایوب احمد نلا مندو موجود تھے۔ اس موقع پرانتخاب فراش کی زیر تدوین کتاب’’ٹفن باکس‘‘ اور دنکر لکڈے کی تحریر کردہ کتاب ’’فاطمہ شیخ‘‘ کو تمام معزز مہمانوں کے ہاتھوں اجراء کیا۔ سینئر ادیب اور شعراءمیں محمد ایوب نلا مندو، مبارک شیخ، بی۔ ایچ۔ کرجگیکر، اعجاز چنیوار، تبسم شیخ، پروفیسر صوفی شیخ کو ’’فخر ملت کارنامہ حیات‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد انیس کُٹی، سدانند مالی، بی ۔ایچ۔ مگدو م، پروفیسر اقبال تمبولی، نلا مند و نے اپنے خیالات پیش کیے اور ادب کے مختلف پہلوؤں پر رہنمائی کی۔ اس کے بعد مختلف مقابلوں میں انعامات حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ دوسرے سیشن میں سائرہ بانو چوگلے کی صدارت میں مدعو شعراء کا مشاعرہ منعقد ہوا۔ پروگرام کی نظامت بشیر قاضی نے کی اور غوث پاشا شیخ نے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سینئر ادیب محمدمسلم کبیر، جعفر بانگی، شکیل جعفر منچر، تحسین سید، سدانند مالی، دتا والیکر، سائیناتھ رہٹکر، شبانہ گلزار شیخ، محمد شکیل، آشا ناشتے، سنگیتا لاڈ وغیرہ موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے