कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کتاب دوستی ( سلسلہ نمبر 2)

قرآن مجید کے اسالیب
محمد رضی الاسلام ندوی
Dr. Muhammad Raziul Islam Nadvi

علوم القرآن کا ایک مہتم الشان موضوع ‘اسالیب ہے – اس کے بغیر قرآن کا صحیح فہم حاصل نہیں ہوسکتا – اس پر خاصا کام ہوا ہے – بیسویں صدی کے عظیم مفسّر علامہ حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کی اس موضوع پر ایک تصنیف ہے ، جسے وہ مکمل نہیں کرسکے تھے ، ناتمام صورت میں وہ الدائرۃ الحمیدیۃ سرائے میر ، اعظم گڑھ سے ‘اسالیب القرآن کے نام سے شائع ہوئی تھی – اس کی روشنی میں مولانا امین احسن اصلاحی کے شاگرد جناب خالد مسعود نے اسالیبِ قرآن پر ایک سلسلۂ مضامین شروع کیا تھا ، جو رسالہ ‘تدبّر میں قسط وار شائع ہوتا رہا – انہی مضامین کو زیرِ نظر کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا ہے –

خالد مسعود صاحب فکرِ فراہی کے امین اور شارح ہیں – انھوں نے طویل عرصے تک مولانا اصلاحی کے سامنے زانوئے تلمّذ تہہ کیا ہے – ان کی تصانیف میں حیاتِ رسول امّی ، توضیحاتِ فکر فراہی اور تلخیص تدبّر قرآن اہم ہیں – اس کتاب میں فصل ، تنوّع خطاب ، التفات ، اعتراض ، تضمین ، حذف ، حذف فعل ، حذف معطوف علیہ ، حذف مقابل ، تفصیل بعد اجمال وغیرہ جیسے اسالیب کی توضیح کی گئی ہے اور قرآن مجید سے ان کی مثالیں پیش کی گئی ہیں – ابتدا میں برادر محترم مولانا نسیم ظہیر اصلاحی ، استادِ حدیث مدرسۃ الاصلاح ، سرائے میر ، اعظم گڑھ کا مقدمہ ہے ، جس میں انھوں نے موضوع ، مصنف اور کتاب کا مفصّل تعارف کرایا ہے –

قیمت : 250 روپے
ررابطہ کریں: احمد بک اسٹور 7617765726
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نام کتاب: ناموسِ رسالت، اُمہات المومنین اور مستشرقین

مصنف: ظفر علی قریشی

قیمت: 300
رابطہ کریں: احمد بک اسٹور 7617765726

*”ناموسِ رسالت، اُمہات المومنین اور مستشرقین” پروفیسر ظفر علی قریشی مرحوم کی انگریزی تصنیف” Prophet Muhammad ‘s wives and orientalists” کا اردو ترجمہ ہے۔

مستشرقین(Orientalist) یا اسلام مخالف دانشوروں نے نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس اور حضور ﷺ کی ازدواجی زندگی کے خلاف جو متعصبانہ پروپیگنڈا کیا ہے، اس کتاب میں اس کا علمی طور پر رد کیا گیا ہے۔ اسلام مخالف دانشوروں نے اسلام میں چار شادیوں کی اجازت اور خاص طور سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعدد نکاح کے معاملے کو تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا ہے اور اسلام پر اعتراضات جتائے ہیں۔ ایسے تمام اعتراضات کا علمی اور عقلی جواب اس کتاب میں دیا گیا ہے ۔

اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کی کثیر ازدواجی زندگی کے سیاسی و معاشرتی فوائد و ثمرات اور سوسائٹی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اُمہات المومنین کی زندگیوں کے حالات بھی ذکر کۓ گۓ ہیں

عیسائیوں ، یہودیوں اور ہندوؤں کی مذہبی کتابوں میں ایک سے زیادہ شادیوں کے حوالے موجود ہیں ان حوالوں کو بھی اس کتاب میں نقل کیا گیا ہے۔ اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ ایک اہم کتاب ہے۔ خاص طور سے دعوت دین کا کام کرنے والے مردوں و عورتوں کو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔

ابھی آرڈر بُک کروائیں اور پورے ہندوستان میں گھر بیٹھے حاصل کریں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
مصنف : حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی صاحب
جلد : 3

قیمت 580
رابطہ کریں: احمد بک اسٹور 7617765726

سیرت مصطفی ﷺ ۔ مصنف کتاب حضرت مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں آپ نے تمام حیات حدیث و تفسیر جیسے موضوعات کو اپناشغل بنائے رکھا اور سیرت کی کتاب "سیرت مصطفیٰ ﷺکے نام سے تحریر فرمائی جس میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ کوئی موضوع روایت کو شامل نہ کیا جائے بلکہ صحیح ترین احادیث کی روشنی میں سیرت مرتب کی جائے اور اسکے ساتھ ساتھ سیرت سے حاصل ہونے والے فوائد و ثمرات بھی ذکر کیے جائیں اس سیرت کی کتاب میں اس بات کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے کہ اگر سیرت نبوی ﷺ پر کوئی ملحد ،مستشرق اعتراض کرے تو اس کا صحیح ترین اسلامی عقائد و فقہ کی روشنی میں ان کا جواب دیا جائے۔

بلاشبہ سیرت کے موضوع پر ایک بے مثال خدمت ہے اور موجودہ نسل کو ضرور اس کتاب کو پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

ابھی آرڈر بُک کروائیں اور پورے ہندوستان میں گھر بیٹھے حاصل کریں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے چاروں خلفاءراشدین کے فیصلے کی 5 اہم کتابیں

1️⃣حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے
2️⃣ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فیصلے
3️⃣ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فیصلے
4️⃣ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے فیصلے
5️⃣ حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ کے فیصلے

پانچوں کتابوں کی مجموعی قیمت 900 روپے مع ڈاک خرچ

گھر بیٹھے پانچوں نایاب کتابیں حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں!

رابطہ کریں: احمد بکس اسٹور 7617765726

ابھی آرڈر بُک کروائیں اور پورے ہندوستان میں گھر بیٹھے حاصل کریں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خطبات جمعہ

ڈاکٹر محمد سعود عالم قاسمی

قیمت 350
رابطہ کریں: احمد بک اسٹور 7617765726

اردو خطبات کی قرار واقعی افادیت چونکہ اس پر موقوف تھی کہ آسان زبان میں ضروری مسائل و فضائل کے ساتھ خطبات عقائد صحیحہ، عبادات لازمه، اوقات متبرکه، معاملات عادلہ اور اخلاق حمیدہ کی تذکیر و یاد دہانی پر ضروری تفصیلات کے ساتھ مشتمل ہوں ، اسی بنیاد پر معاشرہ کی اصلاحی ضروریات سے بخوبی واقف اور دینی علمی لحاظ سے وسیع النظر عالم کی اس کے لیے ضرورت تھی ، جس کے لیے مسلم پرسنل لا بورڈ کے ارباب بست و کشاد کی نگہ انتخاب فاضل محترم مولانا محمد سعود عالم قاسمی صاحب ناظم سنی دینیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شخصیت پر پڑی، یہ موزوں ترین انتخاب تھا۔

حضرت مولا نا محمد سالم قاسمی مہتم دار العلوم دیوبند وقف

ابھی آرڈر بُک کروائیں اور پورے ہندوستان میں گھر بیٹھے حاصل کریں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سو عظیم آدمی

مشہور مصنف مائیکل ہارٹ نے 1978ء میں ایک کتاب لکھی تھی جو کہ بہت مشہور اور مقبول ہوئی۔

کتاب کا عنوان ہے :
The 100: A Ranking of the Most Influential Persons in History

(تاریخ کی 100 عظیم متاثر کن شخصیات کی فہرست)

کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ ان 100 شخصیات میں سب سے اول درجہ ۔۔۔
( حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم )
کی ذاتِ گرامئ مبارک کو عطا کیا گیا ہے۔
دوسرے نمبر پر : نیوٹن
تیسرے نمبر پر : حضرت عیسیٰ (علیہ السلام)
چوتھے نمبر پر : گوتم بدھ
پانچویں نمبر پر : کنفیوشس
۔۔۔۔
10 ویں نمبر پر : البرٹ آئین اسٹائن
اس کتاب کا اُردو ترجمہ بھی بازار میں آ چکا ہے۔

اردو ترجمۂ کتاب کا عنوان : سو عظیم آدمی
مترجم : محمد عاصم بٹ

قیمت 400
رابطہ کریں: احمد بک اسٹور 7617765726

ابھی آرڈر بُک کروائیں اور پورے ہندوستان میں گھر بیٹھے حاصل کریں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کتاب :- مسلم لڑکیوں کا ارتداد
اسباب اور حل

مولف :- مفتی احمد اللّٰہ قاسمی

صفحات : 490
قیمت : 400
رابطہ کریں: احمد بک اسٹور 7617765726

اس وقت آرایس ایس اور اسکی حلیف تنظیمیں پورے بھارت میں مسلم لڑکیوں کو اپنے دامِ فریب میں پھنسانے کے لیے کوشاں ہے۔ جسکے خوفناک نتیجیے آج ہم مسلم معاشرے پر پڑتے ہوۓ دیکھ رہے ہیں۔ ہر سال ہزاروں مسلم بچیاں غیر مسلم لڑکوں سے شادیاں کر رہی ہے اور اس فتنۂ ارتداد کا شکار ہوکر اپنی دنیا و آخرت برباد کررہی ہے۔ ان حالات نے مسلم تنظیموں اور ہمارے علماء اکرام کو سوچنے اور اس فتنہ ارتداد کو روکنے کے لیے لائحہ عمل طۓ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ زیر نظر کتاب میں مصنف نے اسی فتنۂ ارتداد کے اسباب کا جائزہ لیا ہے اور حل بھی پیش کیا ہے

ابھی آرڈر بُک کروائیں اور پورے ہندوستان میں گھر بیٹھے حاصل کریں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مطالعہ افکار مغرب سیریز

کتاب : اسلام اور جدیدیت کی کشمکش
( روایتی اسلامی فکر پر سیکولر اعتراضات کا تحقیقی مطالعہ)

مصنف : محمد ظفر اقبال
قیمت- 600
رابطہ کریں: احمد بک اسٹور 7617765726

مغرب نے جس علمی و تہذیبی سفر کا آغاز اب سے تین صدیاں قبل کیا تھا وہ اپنی منطقی انتہا کو پہنچ کر اب واپسی کے راستے تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ اور مغرب کی دانش گاہوں میں وجدانیات کی اہمیت و ضرورت کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ روح کے اطمینان، زندگی کی مقصدیت، سائنس کے حقیقی اہداف، خاندانی نظام کی بحالی، اور انسانی سوسائٹی کے بہتر مستقبل کے لیے آسمانی تعلیمات سے استفادہ کے موضوعات اب بحث و مباحثہ کی ترجیحات کا حصہ بن رہے ہیں۔ لیکن مسلم دنیا کی صورت حال اس سے مختلف ہے، جس بھاری پتھر کو چوم کر چھوڑ دینے پر مغرب خود کو مجبور پا رہا ہے، ہماری ’’جدید دانش‘‘ اسی پتھر کو چومنے اور اٹھانے کے لیے بے چین دکھائی دے رہی ہے اور عالم اسلام میں ایسے فکری علمی مباحثوں کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے جو ’’آؤٹ آف ڈیٹ‘‘ ہوتے جا رہے ہیں۔
مصنف نے اپنی اس کتاب کے حوالہ سے بعض مسلم مفکرین کے افکار کا ناقدانہ جائزہ لیتے ہوئے عصر حاضر کے فکری و تہذیبی الجھاؤ کی بعض گتھیاں سلجھانے کی کوشش کی ہے۔

ابھی آرڈر بُک کروائیں اور پورے ہندوستان میں گھر بیٹھے حاصل کریں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خطبات علی میاں رحمۃ اللہ علیہ
نیو ایڈیشن منظر عام پر

مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ کے فکر انگیز خطبات کا مجموعہ

مرتب: مولانا ڈاکٹر رمضان علی میاں صاحب

ضخامت ۔ مکمل 8 جلد

( 3450 صفحات )

قیمت: 1600
رابطہ کریں: احمد بک اسٹور 7617765726

زیر نظر کتاب ” خطبات علی میاں کے مطالعہ سے ان حضرات کے ارشاد کی تصدیق ہوتی نظر آئے گی، کیونکہ مذکورہ خطبات میں حضرت مولانا ندوی قدس سرہ نے علم و فضل، ورع و تقوی ، دعوت و عزیمت ، تاریخ و ادب اور دیگر فنون جن کے گوشوں پر روشنی ڈالی ہے وہ بڑی اہمیت کے حامل ہونے کے ساتھ بڑی عبرت کا سامان اپنے اندر رکھتے ہیں، علماء کرام و طلبہ علوم دینیہ کو ان کے مقاصد سے آگاہی ، جدید چیلنجوں کے مقابل ان کی ذمہ داریوں کو واضح کیا ہے ، اس سے عوام کو فقہ وحدیث ، ادب و انشاء اور دعوت و عزیمت کو سمجھنے کا ایک بہترین موقع فراہم ہوگا اور یقینا کسی خطیب کے خطبات کو کتابی شکل مل جانا اس کے تجربات، مشاہدات ، حالات و واقعات اور اس کی علمی و فکری خدمات کا کتب بین حضرات کے لئے ایک تحفہ کی حیثیت رکھتا ہے، پھر جبکہ وہ خطیب مفسر و مفکر ، مورخ و محدث، فقیہ وادیب ، دینی فکر کا حامل ، اکابر امت کی شفقتوں کا مرکز ، امت مسلمہ کا مرجع ہو اور اپنے سینے میں سکتی بلکتی ، زخم خوردہ ، پریشانیوں و آزمائشوں سے چور چور انسانیت
کے لئے گھلنے پگھلنے والا دل رکھتا ہو، جس کی تقریر میں جوش کے عنصر کے بجائے فکری و ذہن سازی کا عنصر غالب ہو تو یہ سونے پر سہاگہ ہے۔ درحقیقت حضرت مولانا ندوی کے یہ خطبات اس کے حامل ہیں، قارئین جب اس کا مطالعہ کریں گے تو ان کے سامنے ایک نئی دنیا کے گوشے واضح ہوتے جائیں گے اور ماضی کے بند دریچے کھلتے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نام کتاب: معرکہ مذہب و سائنس

مصنف :- جان ولیم ڈرایپر
مترجم :- مولانا ظفر علی خان

قیمت :400
رابطہ کریں: احمد بک اسٹور 7617765726

ازمنہ وسطی کے کلیسائی ظلم و جبر کے خلاف جب یورپ میں ایک بیداری کی لہر اٹھی تو اہل یورپ میں بغاوت مذہب کے میلانات شدت پکڑنے لگے۔ مذہب سے سرعام اظہار تنفّر کیا جانے لگا ۔ بلکہ اپنی زندگی کی اساس ہی مخالفت مذہب پر اٹھائی جانے لگی ۔ نتیجۃ ایک ایسی زندگی سامنے آئی جس میں سوسائیٹی کی بنیاد لامذہبیت قرار پائی۔اور مذہب کا خلا سائنس سے پُر کرنے کی کوشش کی جانے لگی۔مصنف ڈاکٹر ڈرائپر نے مذہب اور سائنس کی اس کشمکش کو جو صدیوں پر محیط تھی اسے تاریخی طور پر سامنے لانے کی کوشش کی ہے ۔ اس سلسلے میں موصوف یونان سے لیکر جدید یورپ تک کی تمام تاریخ کو سامنے لے کر آئے ہیں ۔ تاہم درمیان میں جب مسلمانوں کے حوالے سے تذکرہ کرتے ہیں تو افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موصوف کی اس بارے میں معلومات انتہائی ناقص ہیں۔
تاہم مترجم, مولانا ظفر علی خان نے جہاں اس کتاب کو بہترین اردو قالب میں ڈھالا ہے وہاں مصنف کی بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش بھی کی ہے ۔

ابھی آرڈر بُک کروائیں اور پورے ہندوستان میں گھر بیٹھے حاصل کریں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کتاب : رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور تعلیم

مصنف : علامہ یوسف القرضاوی

قیمت : 225
رابطہ کریں: احمد بک اسٹور 7617765726


رسول اکرم ﷺ اورتعلیم ‘‘ عالم اسلام کے مشہور ومعروف اسلامی اسکالر علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کی تصنیف ’’ الرسول والعلم‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔علامہ یوسف قرضاوی نے اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے اور ان میں علم اور اہل علم کا مقام، رسول اللہﷺ اور تجرباتی علم ، اخلاقیات علم ، حصول علم کے آداب، تعلیم کی اقدار ومبادیات کو حدیث وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے۔

ابھی آرڈر بُک کروائیں اور پورے ہندوستان میں گھر بیٹھے حاصل کریں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے