कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کانگریس میں رہ کر مسلمانوں کا نقصان اشوک چوہان نے کیا

مدکھیڑ میں مجلسِ اتحاد المسلمین کے جلسہ سے سیّد معین کا خطاب

کنوٹ :29؍اکتوبر(اکرم چوہان):- آنے والے بلدیاتی انتخابات کے مدِ نظر مدکھیڑ شہر میں مجلسِ اتحاد المسلمین کی جانب سے حالات حاضرہ عنوان سے ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس جلسہ میں مراٹھوادا صدر فیروز لالہ ،مِرزا امجد بیگ،مولانا لطیف صاحب،حسین صاحب،نے خطاب کیا۔سعید معین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا مسلمان کس پارٹی کا ساتھ دے رہا ہے اُس بی جے پی کا جو مسلمانوں پر ظلم کرتی ہے،تین طلاق پر بل لاتی ہے،کشمیری مسلمانوں کو تکلیف دیتی ہے،اشوک چوہان کو چاہنے والے مسلمانوں سے انہوں نے سوال کیا کہ اس چوہان نے مسلمانوں کو کیا انصاف دیا ،نہ یہاں اسکول ہے نہ کھیل کے میدان ہے۔اور نہ مُسلم علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام ہوئے ہے۔عید گاہ میدان کے بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ عید گاہ کی گندگی بچانے کے لئے جیسے چاہئے اسے اُٹھا کر پھیکو ۔حکومتِ مہاراشٹرا کسانوں کے درد کو نہیں سمجھ رہی ہے،اُنکے تکلیف کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اُنہوںنے کہا کہ آپ مجلسِ کا ساتھ دو مجلس آپ کے مسائل زور شور سے اٹھائیگی۔مجلسِ کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنے والوں سے کہا کہ تُمہارا آقا خود بی جے پی میں چلا گیا اب کسے بی ٹیم کہو گے ۔اس موقع پر مدکھیڑ کے سینکڑوں نوجوانوں نے مجلسِ میں شمولیت اختیار کی ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے