कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کامن سروس سینٹرز: آخری سرے تک رسائی سے مستقبل کی خدمات تک

نئی دہلی: 11 جولائی:سی ایس سی-ایس پی وی کا قیام 2006 میں وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت عمل میں آیا، جس کا مقصد پورے بھارت میں ایک مضبوط آئی سی ٹی پر مبنی نیٹ ورک بنانا اور ڈیجیٹل خدمات کو آخری سرے تک پہنچانا تھا۔
ہر سی ایس سی کو ایک ولیج لیول انٹرپرینیور (وی ایل ای) یعنی دیہی سطح کے کاروباری شخص کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جو مقامی باشندہ ہوتا ہے اور حکومت و شہریوں کے درمیان ڈیجیٹل اور سروس کا پل بن کر کام کرتا ہے۔ یہ مراکز کئی اہم خدمات فراہم کرتے ہیں، جن میں آدھار اندراج اور اپڈیٹ، پین کارڈ کی پروسیسنگ، پاسپورٹ کی درخواستیں، ڈجی پے اور بی سی ماڈل کے تحت بینکنگ اور انشورنس خدمات، ای-سنجیونی کے ذریعے ٹیلی میڈیسن، ٹیلی لا کے تحت قانونی مشورے،پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے کے تحت ڈیجیٹل خواندگی کی تربیت، اور بجلی و پانی کے بلوں کی ادائیگی جیسی مختلف یوٹیلٹی خدمات شامل ہیں۔
سی ایس سی طلبہ کی مدد بھی کرتے ہیں جیسے کہ امتحان کی رجسٹریشن، اسکالرشپ کی درخواستیں، اور آن لائن کورسز کے ذریعے تعلیمی معاونت۔
شمولیتی ڈیجیٹل انڈیا کا ویڑن
کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز) نے دیہی بھارت کے شہریوں، خاص طور پر خواتین، کسانوں اور محروم طبقات کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جنہیں ان کی دہلیز پر ڈیجیٹل سہولتیں، مالی شمولیت، صحت کی سہولیات، اور روزگار میں مدد فراہم کی گئی ہے۔
سی ایس سی کا ایکو سسٹم مختلف اقدامات پر مشتمل ہے جیسے کہ سی ایس سی اکیڈمی، جو ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر کی تربیت فراہم کرتی ہے؛ سی ایس سی گرامین ای-اسٹور، جو دیہی ای-کامرس کو فروغ دیتا ہے؛ اور ایسے پروگرام جو سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کو بالخصوص زراعت اور دستکاری کے شعبے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ ہے کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز) کے ذریعے پورے بھارت میں فراہم کی جانے والی خدمات کی ایک جامع فہرست:
حکومت سے شہری (جی ٹو سی) خدمات:
• آدھار اندراج اور اپڈیٹ
• پین کارڈ کے لیے درخواست
• پاسپورٹ سے متعلق خدمات
• پیدائش اور وفات کے سرٹیفکیٹس کے لیے درخواستیں
• ڈجی لاکر خدمات
• یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی (بجلی، پانی، گیس وغیرہ)
• میونسپل سروسز (مثلاً جائیداد ٹیکس کی ادائیگی)
مالی شمولیت کی خدمات:
• بینکنگ خدمات (مختلف بینکوں کے بزنس کورسپانڈنٹس کے ذریعے)
• ڈجی پے – آدھار پر مبنی ادائیگی نظام
• بیمہ خدمات(پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا ، لائف اور جنرل انشورنس)
• پنشن خدمات (جیسے اٹل پنشن یوجنا، نیشنل پنشن اسکیم این پی ایس ، جیون پرمان)
• قرض کی سہولت اور پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت امداد
تعلیم اور ہنر کی ترقی:
• سی ایس سی اکیڈمی (ہنر کی تربیت، آن لائن کورسز)
• این آئی او ایس اور آئی جی این او یو کی رجسٹریشن اور متعلقہ خدمات
• سی ایس سی اولمپیاڈ
صحت سے متعلق خدمات:
• ٹیلی میڈیسن سروسز
• آیوشمان بھارت(پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی رجسٹریشن اور معاونت
زراعت اور اس سے متعلق خدمات:
• کسان کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواستیں
• پردھان منتری کسان سمان ندھی کی رجسٹریشن اور مستفیدین کی معاونت
• مٹی کی صحت کارڈ اور فصل بیمہ
• سی ایس سی گرامین ای-اسٹور کے ذریعے زرعی سامان کی بکنگ
• فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز کی معاونت
• ٹیلی ایگریکلچر اور زرعی مشورے
ڈیجیٹل خدمات اور یوٹیلیٹی:
• سی ایس سی گرامین ای-اسٹور (دیہی مصنوعات کے لیے ای-کامرس پلیٹ فارم)
• ایل ای ڈی بلب کی تقسیم (اْجالا اسکیم کے تحت)
• ریچارج اور ڈی ٹی ایچ خدمات
• موبائل اور ڈی ٹی ایچ ریچارجز
قانونی اور حکمرانی سے متعلق خدمات:
• ٹیلی لا: قانونی مشورے اور خدمات
• ای اسٹامپ اور دستاویزات کی رجسٹریشن
دیگر قابل ذکر خدمات:
• سفر کی بکنگ (ٹرین، بس، فلائٹ)
• ہوٹل بکنگ اور ٹور پیکیجز
• آئی آر سی ٹی سی ایجنٹ سروسز
• موبائل فون اور اسیسریز کی فروخت

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے