कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کاروبار کی ترقی کے لئے نمائش و فروخت کے پروگرام اہم: میونسپل کمشنر

پی ایم وشوکرما یوجنا کے تحت نمائش و فروخت پروگرام سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

ناندیڑ: 4 ؍فروری(نمائندہ اعتبار) کاریگروں کے روایتی کاروبار کو سہارا دینا پی ایم وشوکرما یوجنا کا بنیادی مقصد ہے۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ کاریگروں کو مختلف نوعیت کے فوائد فراہم کیے جاتے ہیں۔ کاریگروں کے کاروبار میں ترقی کے لئے اس طرح کی نمائش و فروخت کے پروگرام نہایت اہم ہیں، لہٰذا شہری بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس نمائش سے فائدہ اٹھائیں، یہ اپیل میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑےنے کی۔آج لوکمانیہ منگل کاریا لے، انابھاؤ ساٹھے چوک، سمراٹ نگر، ناندیڑ میں ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ آفس، چھترپتی سنبھاجی نگر اور کھادی گرام اُدیوگ منڈل، ناندیڑ کے اشتراک سے منعقدہ وزیراعظم وشوکرما یوجنا کے تحت عظیم الشان نمائش و فروخت پروگرام کا افتتاح میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر حکومت ہند کی وزارتِ خرد، چھوٹے اور متوسط صنعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راہل کمار مشرا، ضلع گرام اُدیوگ آفیسر سنجے سارنگدھر کے علاوہ ضلع صنعت مرکز اور اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے۔یہ پروگرام 5 اور 6 فروری کو صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک تمام شہریوں کے لئے کھلا رہے گا۔ اس نمائش میں روایتی کاریگروں اور ہنرمندوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اور براہِ راست فروخت کا سنہرا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اس میں بڑھئی، اسلحہ ساز، لوہار، سنار، کمہار، مجسمہ ساز، موچی، چٹائی اور جھاڑو بنانے والے، روایتی گڑیا اور کھلونے بنانے والے، مالاکار سمیت مختلف پیشوں سے وابستہ وشوکرما برادری کے افراد شریک ہوئے ہیں۔ضلع گرام اُدیوگ آفیسر سنجے سارنگدھر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ناندیڑ ضلع میں اب تک پی ایم وشوکرما یوجنا کے تحت 1 لاکھ 33 ہزار 257 کاریگروں نے رجسٹریشن کرایا ہے، جن میں سے 4 ہزار 874 کاریگروں کو قرض منظور ہوا ہے اور 4 ہزار 102 کاریگروں کو قرض کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، جبکہ 7 ہزار 594 کاریگروں کو ٹول کِٹ فراہم کی گئی ہے۔ اس نمائش میں 50 کاریگروں نے شرکت کی ہے اور مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے وشوکرما برادری کے افراد نے اسٹال لگائے ہیں۔ ناندیڑ کے بعد یہ نمائش چھترپتی سنبھاجی نگر، جالنہ اور پربھنی میں بھی منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس نمائش و فروخت سے فائدہ اٹھائیں اور وشوکرما برادری کی حوصلہ افزائی کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے