किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر نفیس العظیم خان اردو آرٹس جونیئر کالج، بدنیرہ بھولجی کی طالبات کا شاندار اعزاز

جی ۔ایس ۔ سائنس، آرٹس و کامرس کالج، کھامگاؤں میں کامیاب طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا

بدنیرہ بھولجی (تعلقہ نا ندورہ، ضلع بلڈانہ ):22؍مئی (راست) – مقامی ڈاکٹر نفیس العظیم خان اردو آرٹس جونیئر کالج کی ہونہار طالبات نے حالیہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ادارے کا وقار بلند کیا ہے۔ ان کامیاب طالبات کو ۲۲ مئی ۲۰۲۵ کو گو۔سے۔ سائنس، آرٹس و کامرس کالج، کھامگاؤں میں منعقدہ خصوصی اعزازی تقریب میں سرفراز کیا گیا۔
ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ ان میں ڈاکٹر نفیس العظیم خان اردو آرٹس جونیئر کالج کی درج ذیل تین طالبات نے اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کی:
۱. سمیرا پروین آصف خان – %90.83
۲. ادیبہ فردوس ابرار خان – %84.33
۳. چاہت مسیرا سید رحیم – %83.33
ان طالبات کو یادگاری نشان اور شیلڈ پیش کر کے عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر موجود معززین، اساتذہ، والدین اور طلبہ نے پُرجوش تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر دھننجے تڈونکر نے کہا:
طلبہ کی کامیابی صرف اعداد و شمار کی بات نہیں، بلکہ یہ ان کی مسلسل محنت، لگن اور خوداعتمادی کا مظہر ہے۔ تعلیم وہ طاقت ہے جو انسان کو بلندیوں تک لے جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کا درست استعمال کیا جائے۔”
طالبات کے والدین نے ادارے کی رہنمائی، بہتر تدریسی نظام اور اساتذہ کی محنت کی دل کھول کر تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طالبات نے کہا:
ہم یہ کامیابی اپنے پرنسپل، اساتذہ کرام کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے حاصل کر پائیں۔ ان کی طرف سے مسلسل رہنمائی، محنت کی ترغیب اور اعتماد نے ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔”
یہ تقریب طالبات کے لیے نہ صرف ایک اعزاز تھی بلکہ آئندہ طلبہ کے لیے بھی ایک مثبت مثال بنے گی۔ ڈاکٹر نفیس العظیم خان اردو آرٹس جونیئر کالج ہر سال تعلیمی میدان میں ایسے ہی نمایاں نتائج حاصل کرتا آ رہا ہے اور ادارہ ہمہ وقت اپنے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے