कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر نسیم اُردو ہائی اسکول فتح پور کا شاندار افتتاح

جلگاؤں: 20 جولائی (نمائندہ) : مراٹھواڑہ کی سرزمین پر علم و ہنر کی روشنی پھیلانے والے تعلیمی ادارے  نو یگ شکشن سنستھا دھاؤڑا (تعلقہ بھوکردن، ضلع جالنہ) کی جانب سے اب خاندیش میں بھی علم کی شمع جلائی گئی۔ سنستھا کی جانب سے قصبہ فتح پور، تعلقہ جامنیر، ضلع جلگاؤں میں ڈاکٹر نسیم اُردو ہائی اسکول کا شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ اس ضمن میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ فتح پور کے سرپنچ شری پونا شیجولے، پولیس پاٹل شری سنجے چودھری، تنٹا مکت صدر شری ببلو بھنسالی، گرام پنچایت ممبران جناب سلیم پٹیل اور جناب شکیل قریشی کے ہاتھوں ڈاکٹر نسیم اُردو ہائی اسکول فتح پور کا باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔ قصبہ و علاقہ کی مختلف مذہبی، علمی، سیاسی و سماجی شخصیات نے مہمانانِ خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔ نو یگ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر نسیم احمد خان اور سیکریٹری وسیم احمد خان نیز ڈاکٹر نسیم اُردو ہائی اسکول کے معلمین و معلمات اور غیر تدریسی عملے کے اراکین کی جانب سے تمام مہمانان کی گل پوشی کرتے ہوئے تمام مہمانان کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر عوام الناس اور علم دوست افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔ نو یگ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر نسیم احمد خان اور سیکریٹری وسیم احمد خان نے اسکول کے افتتاح کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ اسکول قصبہ و علاقہ کے فرزندان و دخترانِ قوم و ملت کی معیاری تعلیم اور عمدہ تربیت میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے