कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر محمد عادل محمد ابراہیم نور کا ایم بی بی ایس مکمل، ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی گئی تفویض

ملکاپور:27/ فروری ( محمد احسان سر ) الحاج محمد ابراہیم نور سابق پرنسپل زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے فرزند اور معروف شخصیت حاجی محمد عثمان ماسٹر کے بھتیجے ہونہار نوجوان ڈاکٹر محمد عادل محمد ابراہیم نور نے ایم بی بی ایس کی تعلیم ڈاکٹر الہاس پاٹل میڈیکل کالج و اسپتال جلگاؤں سے ( بیچ (2020) کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے. 26 فروری 2026 ، وقت شام کو باقاعدہ طور پر منعقدہ ( ادھیراتھ) کی گریجویشن پروقار تقریب ، فٹبال گراؤنڈ جلگاؤں میں معززین کے ہاتھوں ڈگری حاصل کرلی ہے۔ اس موقع پر حاجی رشید خان جمعدار سابق صدر بلدیہ ، حاجی محمد عثمان ماسٹر ، ساجد محمد خان، محمد رضوان مدرس, عبدالرحیم بابو ، محمد ذاکر کلیم نور ، ، رفیق سیٹھ تقریب میں خصوصی طور سے موجود تھے. اس شاندار کامیابی پر اہلِ خانہ، خاندان کو محلہ بارہ داری دوست و احباب اور شہر کے عام و خاص کی جانب سے مبارکبادیں کا سلسلہ جاری ہے. نیک بااخلاق ڈاکٹر محمد عادل کو اچھا دینی و تعلیمی ماحول ، بلند اخلاق، تعلیمی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ذریعے انھوں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ ان کی اس کامیابی کو نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔ تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عادل کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے. والد محترم حاجی محمد ابراہیم نور ، بڑے ابو حاجی محمد عثمان ماسٹر و اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد عادل مستقبل میں انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے اور علاقے و اطراف میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ شہر کی سماجی و تعلیمی شخصیات نے بھی ڈاکٹر محمد عادل محمد ابراہیم نور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے