कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی کی تیسری کتاب’’سیرت کوئز اور اخلاقی تعلیمات‘‘ کا شاندار رسمِ اجراء

اکولہ:27/اگست (راست)ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں "سیرت کوئز اور اخلاقی تعلیمات” کتاب کا اجراء بڑے جوش و خروش اور وقار کے ساتھ عمل میں آیا۔ یہ بابرکت تقریب اکولہ مغرب کے رکنِ اسمبلی ساجد خان پٹھان کی رہائش، فردوس کالونی کے وسیع ہال میں منعقد ہوئی۔ کتاب کا اجرا رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان نے کیا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں مولانا محمد طاہر مظاہری، ممتاز شاعر نعیم فراز، "سہ ماہی اردو” کے مدیر وسیم فرحت، میونسپل ٹیچر انور حسین اور توصیف احمد خان(مدرس )موجود تھے۔ اپنے خطاب میں معزز مہمانوں نے کہا کہ "سیرت کوئز اور اخلاقی تعلیمات” نئی نسل کے لئے ایک رہنمائے کامل ہے۔ اس میں رسولِ اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے روشن پہلو، اخلاقی اقدار اور بلند اوصاف نہایت آسان اور دلنشین انداز میں پیش کیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی کی علمی و ادبی خدمات کو خاص طور پر سراہا گیا۔ آپ اس وقت ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہیورکھیڑ میں بحیثیت معاون معلم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ ادب کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اب تک ڈاکٹر نعمانی کی تین کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور "سیرت کوئز اور اخلاقی تعلیمات” ان کی تازہ ترین کاوش ہے۔کتاب کی خصوصیات میں یہ بات نمایاں ہے کہ اس میں رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر سوال و جواب کی شکل میں معلومات دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ احادیثِ مبارکہ، اخلاقی تعلیمات،کو بھی شامل کیا گیا تاکہ طلبہ نہ صرف کوئز اور امتحانات کے لئے فائدہ اٹھائیں بلکہ اپنے کردار اور عمل کو بھی سنوار سکیں۔ مزید برآں کتاب کے آخر میں نعت اور مناجات بھی شامل کیے گئے ہیں جو قاری کے قلب و روح کو روحانی سرور عطا کرتے ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نعمانی ایک ممتاز دینی و روحانی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ حضرت شیخِ طریقت رہبرِ شریعت حضرت قاری عبد الکریم نعمانی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کے صاحبزادے ہیں، اور آپ کے والد گرامی حضرت والا قطبِ عالم محبوب العلماء و الصلحا حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی مجددی مدظلہ العالی کے خلفا میں شمار ہوتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر تمام معزز شرکاء نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ کتاب نئی نسل کے دلوں میں دینی شعور، اخلاقی تعلیمات اور روحانی ذوق بیدار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے