कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر عتیق الرحمن نیشنل اردو ایوارڈ کے اعزاز سےسرفراز

اردھاپور:26؍اکتوبر (شیخ زبیر )ضلع پریشد ہائی سکول تامسہ کے ہر دل عزیز معلم ڈاکٹر عتیق الرحمن کا انتخاب قومی سطح کے اردو ایوارڈ کے لیے کیا گیا ۔مورخہ 26 اکتوبر کو دلی کے مشہور و معروف ادارے غالب اکیڈمی میں ایک پروقار تقریب کے دوران ڈاکٹر عتیق الرحمن کو اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔نیشنل اردو ایوارڈ کے لیے ڈاکٹر عتیق الرحمن کے انتخاب سے پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عتیق الرحمن کا تعلق اردھاپور شہر سے ہے اور فی الحال یہ تامسہ کے ہائی اسکول میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نہ صرف ایک بہترین اور ہر دلعزیز استاد ہے بلکہ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے بھی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اردو، انگریزی اور تاریخ جیسے مضامین میں ماسٹر ڈگری مکمل کی ہوئی ہے اور اقبالیات پر موصوف نے اپنی پی۔ایچ۔ڈی کی اعلی ترین ڈگری "سوامی راما نند تریتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی” سے حاصل کی ہے۔ڈاکٹر عتیق الرحمن نہ صرف تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں بلکہ آپ اپنے شاگردوں اور دیگر طلبہ کی علمی رہنمائی اور ان کی حوصلہ افزائی کا کام بھی بھرپور مستعدی سے انجام دیتے ہیں اور ملت کی تعلیمی صورتحال کو بلند کرنے کے لیے بے چین رہتے ہیں، جس کے لیے تدریسی سرگرمیوں کے علاوہ آپ مختلف قسم کے سیمینار، سمپوزیم اور طلبہ کے لیے رہنمائی کے لیکچرز بھی دیتے ہیں اور مختلف قسم کے سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے تعلیمی بیداری کے لیے ہر وقت کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن کو "قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ دہلی ” کی جانب سے اس ’’نیشنل اردو ایوارڈ‘‘ کے لیے انتخاب پر طلبہ سرپرستوں اور سماج کے اہم ذمہ داران کی طرف سے استقبال کیا گیا اور اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کو لوگوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغام دیے جا رہے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے