कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر عبداللہ عمر نصیف عصر حاضر کی مثالی وقابل شخصیت

جامعۃ البنات حیدرآباد کے ناظم و معلمین و معلمات کا اظہار تعزیت

حیدرآباد۔18/اکتوبر(پریس نوٹ)کچھ لوگ اس دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد بھی اپنی مثالی زندگی کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں وہ اپنے کارناموں اور خدمات کے حوالے سے عرصہ دراز تک یاد رکھے جاتے ہیں جن میں ڈاکٹر عبداللہ عمر نصیف ایسی ہی چنندہ شخصیتوں میں سے تھے جن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جامعۃ البنات کی انتظامیہ و اساتذہ کرام نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ عمر نصیف عصر حاضر کی مثالی و قابل تقلید شخصیت تھی جنہوں نے اپنی زندگی میں نہ صرف ملت اسلامیہ بلکہ عالم انسانیت کی خیر خواہی و بھلائی کے لیے جو کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں اور سینکڑوں مدارس دینیہ اور دیگر عصری اداروں کی معاونت کے لئے اپنے آپ کو گویا فارغ کر لیا تھااور ہمیشہ ان اداروں کے لئے اپنا وقت نکال کر قیمتی مشورے دئیے اور جہاں تک ممکن ہو سکا ان کی مدد کی۔ اداروں کے چلانے میں مالیہ کی فراہمی کی اہمیت سے مدارس کے چلانے والے اچھی طرح واقف ہیں۔ کتنی دشواریوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہر قدم پر اللہ کی مدد و نصرت کے بعد اصحاب خیر کی توجہ کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ نصیف نے بہت سے مدارس دینیہ۔ اداروں اور تنظیموں کو مشکل وقت سے نکالنے میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں خود خواتین ملت کی قدیم با فیض دینی عصری درسگاہ۔ جامعۃ البنات حیدرآباد کے مشکل دور میں ڈاکٹر صاحب نے قابل لحاظ تعاون فرمایا اور دوسروں کو اس ادارے کی طرف توجہ دلائی۔ جامعہ کے حق میں انہوں نے جو فیاضانہ اور مخیرانہ سلوک کیا تھا۔ منتظمین جامعہ ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے اور اللہ تعالی انہیں ضرور اپنی شایان شان اجر عظیم سے آخرت میں نوازیں گے۔ وہ صرف ایک منتظم ہی نہیں بلکہ ایک ایسی خاموش موثر قیادت کا نمونہ تھے جن کے کارنامے دلوں کو مطمئن کرتے تھے۔ وہ شور سے زیادہ شعور پر یقین رکھتے تھے اور اختلاف کے بجائے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔ مسلم سماج کو ہمیشہ ایسے ہی دانا مدبر اور متوازن رہنما کی ضرورت ہے جو اقدار پر استقامت کے ساتھ امن و سلامتی اور محبت و مودت کی زبان میں دوسروں سے مکالمہ کرنا جانتے ہوں۔ ان کی زندگی اس اعتبار سے بھی مثالی تھی کہ انہوں نے اپنے کردار کے ذریعے سے یہ ثبوت فراہم کیا کہ گوشہ نشینی کے بجائے تعمیر تعاون اور باہمی احترام کو اولین ترجیح دی جائے۔ بہت سے مدارس و مراکز اسلامیہ اور مساجد کی بنیاد اور اس کے تحفظ میں ڈاکٹر عبداللہ نصیف جیسے مخلص انسانوں کی مساعی جمیلہ کا بڑا حصہ ہے۔ وہ حالات سے بھی اچھی طرح واقف تھے اور دور دراز رہنے کے باوجود لوگوں کہ دلوں سے قریب رہتے تھے۔ اسلام کی نشر و اشاعت ان کا مقصد حیات تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں مختلف اعلیٰ مناصب پر خدمات انجام دیں اور ہر مقام پر اپنا نقش دوام چھوڑا۔ خواہ وہ رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل کی حیثیت سے ہو یا مجلس شوریٰ مملکت سعودیہ عرب کے نائب صدر ہونے کی حیثیت سے۔ جامعہ عبدالعزیز کے کلیہ علوم میں پروفیسر کی حیثیت سے ہو یا سعودی جغرافیائی سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے۔ ہر محکمہ میں آپ نے اپنا ایک خاص نقش چھوڑا ہے۔ اس لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ ایک عالمی شخصیت تھے اور عصر حاضر میں انہوں نے مسلمانوں کی عالمی طور پر بہترین نمائندگی کی تھی۔ خصوصا ان علاقوں میں جہاں مسلمان اقلیت کی حیثیت میں تھے آپ نے اپنی بروقت موثر اور بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنی ایک شناخت اور پہچان بنائی۔جامعہ کے ناظم مولانا حافظ رفیق احمد نظامی سے بھی اچھے تعلقات تھے۔ مولانا حافظ رفیق احمد نظامی ناظم جامعہ۔ جناب ڈاکٹر سید معراج الدین صاحب سکریٹری جامعہ۔ محترمہ آنسہ سمیہ صاحبہ پرنسپل جامعہ و دیگر اساتذہ معلمات و ذمہ داران نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کی عالمی خدمات کا اعتراف کیا اور انکی وفات پر رنج کا اظہار کیا۔ جامعۃ البنات سے ان کے گہرے تعلقات اور تعاون کا تذکرہ کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے ان کی مساعی جمیلہ کا بہترین صلہ عطا فرمائے اور امت کو ان کے بعد ایسے ہی مخلص متوازن اور صاحب بصیرت رہنماؤں سے نوازے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
جاری کردہ: انتظامیہ جامعۃالبنات،حیدرآباد

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے