किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر عبدالعلیم کی تصنیف ’’ علامہ ثناء اللہ امرتسری : حیات و خدمات ‘‘ کا اجراء

مالیگاؤں:26 نومبر ( راست) 19نومبر 2023ء بروزاتوار عصر بعد تا رات دس بجے گولڈن نگر کے سیٹھ محمد خلیل ہائی اسکول گراؤنڈ میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کا صوبائی سطح کا دینی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ائمہ حرمین شریفین کے استاذ، محدث مکہ مکرمہ،مفتی ومدرس حرم علامہ وصی اللہ عباس مدنی صاحب، مکہ مکرمہ سے تشریف لائے،ان کے علاوہ ملک کے کئی ممتازو مشاہیر اہل علم و فضل شریک ہوکر حاضرین سے خطاب فرمایا اور اس کانفرنس سے پوری ریاست کے لوگوں نے استفادہ فرمایا۔ اسی کانفرنس میں شہر ناندیڑ کی ایک علمی و دینی شخصیت جناب ڈاکٹر عبد العلیم محمد سلیم جنھوں نے مناظر اسلام فاتح قادیان’’ علامہ ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ‘‘ کی حیات پر PhD کا مقالہ لکھا تھا اور اب اس شاہکار کو ایک ضخیم کتابی شکل میں شائع کیا۔ اس ضخیم و جامع کتاب کا اجراء اس تاریخی سیمپوزیم میں مفتئی حرم اور دیگر جید علماء کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ اس کتاب کو اسماک پبلی کیشنز ناندیڑ نے شائع کیا ہے اور اسے ملک بھر میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ محض چند گھنٹوں میں کتاب کا پہلا ایڈیشن فروخت ہوگیا اور اب مصنف و پبلشر اس کے دوسرے ایڈیشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے