कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج پرتور میں مختلف ثقافتی پروگرام و تعلیمی سیر

پرتور:7؍فروری (شریف خان)ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج پرتور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مورخہ 23 و 24 جنوری کو مختلف کھیلوں کا مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اسکول ہذا کے جماعت ہشتم و دو یاز دہم کے طلباء و طالبات نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور نہایت ہی کامیابی کے ساتھ جشن یوم جمہوریہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ان مقابلوں کو بہتر طور سے منعقد کرنے میں ثقافتی انچارج صدیقی نثار احمد سر ،فزیکل انسٹرکٹر تنویر افروز سر ،فاروقی قمر سر ،اسد سر ،ارشد سر ،التمش سر ،متین سر ،سید قمر (نعمان سر) و دیگر اسٹاف کا تعاون رہا ۔اسی طرح مورخہ 25 جنوری کو مدرسے ہذا میں کینٹین ڈے کا آغاز ہوا ۔جس کا افتاح سماجی شخصیت حامد چاوس کے ہاتھوں سے کیا۔کینٹین ڈے کی ذمےداری ثقافتی انچارج صدیقی نثار احمد سر ،نعمان سر ،تنویر افروز سر و دیگر اسٹاف نے بھرپور تعاون دیا اور پروگرام کو شاندار انداز سے کامیاب بنایا ۔اسی طرح 2 فروری 2025 کو اسکول ہذا کی تعلیمی سیر پرتور سے لے کر تاریخی مقامات ایلورا ،خلداباد ،دولت آباد اور ارنگ اباد میں بی بی کا مقبرہ کے لیے منعقد کی گئی جس میں 119 طلبہ و طالبات اور اسٹاف کے بیشتر اراکین شامل تھے۔تعلیمی سیر کو کامیابی ہمکنار کرنے میں ثقافتی انچارج صدیقی نثار احمدسر ،فاروقی قمر الدین سر، اسد سر، تنویر افروز سر، سید نعمان ،التمش سر ،خواجہ متین سر ،مرزا عابد سر ،شیخ ارشد سر ،ابرار سر ،شیخ اعجاز سر ،منیب امانی سر ، شاداب میڈم ، ، فرح میڈم ،عارفہ میڈم نے تعاون کیا اسی طرح مددگار عملے کے طور پر خواجہ نعیم، عامر خان ،محمد ابراہیم، قاسم قریشی اور صمد عرف بھٹو، کا تعاون حاصل رہا۔ درجے بالا پروگرام صدر مدرس محمد خالد سرکی رہنمائی میں اپنے تکمیل تک پہنچا۔ان بہتر پروگرام کے لیے اہلیان پرتور نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے