किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول پرتور میں طلبہ کا شاندار استقبال

اساتذہ کی محنت، صدر مدرس کی رہنمائی اور سرپرستوں کا مثبت ردِ عمل

پرتور: 16 جون(نامہ نگار) – نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول پرتور میں طلبہ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اسکول کی خوبصورت سجاوٹ، نظم و ضبط، اور تعلیمی ماحول نے والدین اور سرپرستوں کو بے حد متاثر کیا۔اس موقع پر صدر مدرس شیخ بشیرالدین صاحب کی رہنمائی میں اساتذہ نے انتھک محنت کرتے ہوئے بچوں کے لیے تعلیمی مواد، خوش آمدیدی بینرز اور دوستانہ ماحول فراہم کیا۔ ہر جماعت میں بچوں کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا گیا، جس سے ان میں نیا جوش و ولولہ دیکھا گیا۔سرپرستوں نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ واقعی بچوں کے روشن مستقبل کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت اور صدر مدرس کی قیادت کو تعلیمی معیار کی بنیاد قرار دیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے