कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول منٹھا میں کھیلوں کے مقابلوں کا تحصیلدار کے ہاتھوں افتتاح

جالنہ:23؍جنوری (شریف خان ) ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول منٹھا میں یوم جمہوریہ کے موقع پر سالانہ گیدرنگ و کھیلوں کے مقابلوں کی اشاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو وقار بخشا۔تقریب کی صدارت منٹھا کی تحصیلدار محترمہ سونالی جوندھڑے صاحبہ نے کی، جبکہ نئے صدر بلدیہ جناب ویجناتھ نانا بوراڑے مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ منٹھا کے نائب صدر بلدیہ جناب جے کے قریشی صاحب، محکمہ تعلیمات کے معزز اراکین جناب کے جی راٹھوڑ صاحب، ایس کے دیشمک صاحب، اور کے ایم دھوترے صاحب بھی موجود تھے۔تقریب میں منٹھا کے کئی معزز حضرات نے بھی شرکت کی، جن میں جناب حاجی عرفان صاحب، جناب حافظ عبدالجبار صاحب (امام و خطیب جامع مسجد)، جناب محمد خالد خان، مشتاق انصاری،آویز بھائی، الیاس قریشی صاحب اور دیگر شامل تھے۔ مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کی کارکردگی کو بھرپور داد و تحسین سے نوازا اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران اسکول کے طلبہ نے کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے صدر مدرس اور استاذہ نے خوب جدوجہد کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے