कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو میں ‘عید ملن و ‘حوصلہ افزائی تقریب کا انعقاد

ماہِ رمضان کے تمام روزے رکھنے والے 51 اور پہلا روزہ رکھنے والے 45 طلبہ کو نقد انعامات سے نوازا گیا

سیلو:4؍اپریل (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے معروف تعلیمی ادارے ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول، سیلو میں طلبہ کے اندر دینی شعور بیدار کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پُر وقار ‘عید ملن اور ‘گل پوشی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ماہِ رمضان المبارک کے تمام روزے رکھنے والے 51 خوش نصیب طلبہ اور زندگی کا پہلا روزہ رکھنے والے 45 کمسن بچوں کو نقد انعامات اور گل پوشی کے ذریعے نوازا گیا۔پروگرام کی صدارت مولانا محمد رئیس قاسمی صاحب (امام مدینہ مسجد) نے فرمائی۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر مولانا محمد صادق ندوی صاحب (مہتمم دارالعلوم فرقانیہ)، جناب کلیم بیلدار صاحب (صدر بیلدار سیوا سمیتی، ضلع پربھنی)، شیخ شفیق صاحب (کونسلر)، شیخ جلیل صاحب (مینجر راحت بینک، سیلو)، شیخ ایوب صاحب اور ابرار بیگ صاحب جیسے شہر کے معززین نے شرکت کی اور بچوں کی ہمت افزائی کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز طالب علم انس شیخ انیس کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جبکہ شیخ عمیز اشفاق نے ترجمہ پیش کیا۔ آشیہ شیخ اشرف نے بارگاہِ الہیٰ میں حمد باری تعالیٰ اور علیشاہ ایوب پٹھان نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ صدر مدرس جناب محمد عبدالعلیم صوفی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بچوں میں دینی جذبہ پیدا کرنے کے لیے یہ انعامی سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔مولانا صادق ندوی صاحب نے اپنے خطاب میں اس اقدام کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کی جانب سے بچوں میں دینی بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدرِ مجلس مولانا رئیس قاسمی صاحب نے تمام اساتذہ اور سرپرستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بچوں کو دعاؤں سے نوازا۔ جناب کلیم بیلدار صاحب نے صدر مدرس عبدالعلیم صوفی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔پروگرام کی کامیابی کے لیے احمد سر، رضوان سر، حافظ جنید صاحب، سید شفیق صاحب، سید صابر صاحب اور تمام معلمات نے انتھک محنت کی۔ آخر میں صدر مدرس عبدالعلیم صوفی کے کلماتِ تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ تقریب کے بعد تمام شرکاء کی تواضع شیر خورمے سے کی گئی، جس سے تمام مہمان و طلباء لطف اندوز ہوئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے