कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو میں "فوڈ فن فیئر” کا شاندار انعقاد

سیلو :13؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کے زیرِ انتظام ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو، کےصدر مدرس عبدالعلیم صوفی سر کی صدارت میں مدینہ فنکشن ہال میں ایک پُر وقار اور ذائقہ دار "فوڈ فن فیئر” (غذا میلہ) کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب کا افتتاح شہر کی معروف علمی و سماجی شخصیت خواجہ مولانا خطیب (امام مدینہ مسجد، اسٹیشن روڈ) کے ہاتھوں سے ہوا۔اس منفرد پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا۔باہمی تعاون اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کرنا۔عملی طور پر کاروباری مہارتیں، نفع و نقصان کا تصور اور مالیاتی معاملات سے روشناس کرانا تھا۔اس فوڈ فن فیئر میں طلبہ و طالبات نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود اسٹالز سجائے۔ دسترخوان پر بریانی، تہاری، پلاؤ، سموسے، چنا مصالحہ، سینڈویچ، کٹلیز، فروٹ کوکٹیل، گاجر کا حلوہ، پانی پوری، مٹکی، وڑا پاؤ، کدو کی کھیر، چکن 65، گلاب جامن، رگڑا اور بھیل جیسے متنوع اور لذیذ پکوانوں کی بہار نظر آئی۔ حاضرین نے طلبہ کی نفاست اور ذائقے کی بھرپور ستائش کی۔صدر مدرس محمد عبدالعلیم صوفی نے اپنے صدارتی خطاب میں ایک اہم نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ *تعلیم کا حقیقی مقصد محض ڈگری یا نوکری کا حصول نہیں، بلکہ خود انحصاری ہے۔ طلبہ میں خود روزگارکی ذہنیت پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اس محنت سے حاصل ہونے والا منافع اپنے والدین کی نذر کریں، کیونکہ والدین کی خوشی ہی اصل کامیابی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول کے صدر مدرس سید سمیر ہاشمی، شیلجہ اردو پرائمری اسکول کے صدر مدرس سید عرفان، اور راحت کوآپریٹو سوسائٹی کے مینیجر جلیل صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔ تقریب میں اساتذہ، سرپرستوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔پروگرام کو منظم اور کامیاب بنانے میں محمد لیئق سر، ارشاد خان سر، احمد سر، رضوان سر، حافظ محمد جنید اور تمام معلمات سمیت اسکول کے تدریسی اسٹاف نے انتھک محنت کی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے