किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سونپیٹھ میں نئے تعلیمی سال کا شاندار آغاز – جماعتِ اول کے طلبہ کا پُرتپاک استقبال

پربھنی:17؍جون( پربھنی ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) سونپیٹھ ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سونپیٹھ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ’’جشنِ داخلہ‘‘ کا خوبصورت انعقاد عمل میں آیا۔ اس پُر مسرت موقع پر جماعتِ اول میں نئے داخل ہونے والے معصوم بچوں کا نہایت محبت اور خلوص کے ساتھ استقبال کیا گیا۔طلبہ کو نئی کتابیں، خوبصورت پھول اور بسکٹ پیش کیے گئے، جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی کی جھلک نمایاں نظر آئی۔ اس تقریب کا انعقاد ہیڈ ماسٹر احمد سر کی زیرِ سرپرستی اور اسکول کے تمام اساتذہ جن میں ساجدہ باجی ،جمیل سر ،تابش سر ،ندیم سر ،عنایت سر ،رخسانہ باجی ،فوزیہ باجی ،سیماباجی کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔اسکول کے پہلے دن طلباء و سرپرستوں کی جانب سے جوش و خروش دیکھا گیا ۔تقریب کے بعد اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر احمد سر کی موجودگی میں ایک خصوصی میٹنگ بھی منعقد کی گئی، جس میں آئندہ تعلیمی سال کے دوران اسکول کی ترقی، طلبہ کی ہمہ جہت تربیت اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے نئے عزائم کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سونپتھ علم و تربیت کے میدان میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور یہ تقریب اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اسکول انتظامیہ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے