कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول جنتور میں’’یومِ خود اختیاری اسکول ڈے‘‘ جوش و خروش سے منایا گیا

جنتور :2؍اپریل( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول جنتور میں جماعت ہفتم کے طلبہ کی جانب سے “جشنِ یومِ خود اختیاری اسکول ڈے” نہایت شاندار اور منظم انداز میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور دیگر جماعتوں میں جاکر اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔طلبہ نے اس دن کو ایک مثالی تعلیمی تجربہ بناتے ہوئے تدریسی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں، جس سے ان میں قیادت، اعتماد اور خود انحصاری جیسی خصوصیات کو فروغ ملا۔ اس منفرد پروگرام نے اسکول کے تعلیمی ماحول کو مزید فعال اور دلچسپ بنا دیا۔اس موقع پر صدر مدرس سیّد مظفر، وسیم اکرم، سیّد شفیق الرحمٰن شفا، عبدالآصیف، سید معیزالدین، شیخ شاکر، صابر قریشی کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی موجود تھا، جنہوں نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو نہایت مفید اور حوصلہ افزا قرار دیا۔اس موقع پر اساتذہ نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگرامس طلبہ کی ہمہ جہت ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے